گزشتہ سال فوج پر تنقید کے بعد اقتدار گنوانے والے پاکستان کے پی ایم عمران خان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ آج یعنی ہفتہ (18 مارچ) کو وہ توشہ خانہ معاملے میں اسلام آباد کی لوور کورٹ میں پیش ہونے والے ہیں، لیکن پیشی کے لیے گھر سے نکلتے ہی ان کے گھر پر پولیس دروازہ توڑ کر گھس گئی اور لاٹھی چارج کردیا ہے۔
اپنے گھر پر ہوئی اس پولیس کی کارروائی کی جانکاری عمران نے کود ٹوئٹ کر کے دی۔ عمران نے کہا، میری پیشی میں آنے کے درمیان پنجاب پولیس نے زماں پارک میں میرے گھر پر حملہ کردیا ہے، میں وہاں نہیں ہوں اور بشرا بیگم گھر پر اکیلی ہیں۔ یہ کس قانون کے تحٹ ایسا کررہے ہیں؟ کیا گرفتار کیے جائیں گے عمران خان؟
توشہ خانہ معاملے میں پہلے بھی پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرچکی ہے لیکن ناکام رہی۔ پولیس کی ناکامی کے پیچھے عمران کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف ہے۔ حالانکہ اب پولیس کی کارروائی کے بعد ان کی آگے کی پالیسی کیا ہوگی اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، لیکن ایسا مانا جارہا ہے کہ عمران پر کارروائی کے بعد حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ کیونکہ پی ٹی آئی نے کہا تھا، عمران ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔
Meanwhile Punjab police have led an assault on my house in Zaman Park where Bushra Begum is alone. Under what law are they doing this? This is part of London Plan where commitments were made to bring absconder Nawaz Sharif to power as quid pro quo for agreeing to one appointment.
اس سے پہلے عمران خان نے خود اپنے اوپر لگے الزامات کو سیاست پر مبنی انتقامی کارروائی بتایا تھا۔ انہوں نے کاہ تھا ، ان کے حریف ان کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں، لیکن پاکستان کی عوام یہ یقینی بنائے گی کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
صرف 6 لیڈروں کے ساتھ ہی عدالت میں گھس پائیں گے عمران خان
عدالت کے اندر عمران کو اپنے ساتھ صرف 6 پارٹی لیڈروں کو لے جانے کی ہی اجازت دی گئی ہے۔ دونوں فریق کے وکیلوں اور عمران خان کے ساتھ جانے والے لوگوں کے سوا باہری کسی شخص کو عدالت کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس عمران اور ان کے حامیوں کی بھیڑ اور ساتھ آنے والے گاڑیوں کو پہلے ہی کافی دوری پر روکنے کے موڈ میں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔