உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دبئی میں تیار کیا جارہا ہے قرآن کریم کا دنیا کا سب سے بڑا نسخہ ، 200 کلو سونے سے لکھے جائیں گے الفاظ

    دبئی میں تیار کیا جارہا ہے قرآن کریم کا دنیا کا سب سے بڑا نسخہ ، 200 کلو سونے سے لکھے جائیں گے الفاظ

    دبئی میں تیار کیا جارہا ہے قرآن کریم کا دنیا کا سب سے بڑا نسخہ ، 200 کلو سونے سے لکھے جائیں گے الفاظ

    World's Largest Holy Quran : متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے انعقاد ایکسپو 2020 دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ اس نسخے کو پاکستان کا ایک آرٹسٹ تیار کررہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی : متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے انعقاد ایکسپو 2020 دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ اس نسخے کو پاکستان کا ایک آرٹسٹ تیار کررہا ہے ۔ شاہد رسام کے مطابق اس نسخے کو ایلومینیم کے کینوس پر سونے کے الفاظ سے تیار کیا جارہا ہے۔

      ڈان نیوز نے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن کریم کا یہ نسخہ 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا نسخہ ہے جسے ایلومینیم کے کینوس پر سونے کے الفاظ سے تیار کیا گیا ہے۔ روایتی طور پر قرآن کریم کو اب تک کاغذ، کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے۔

      رپورٹ کے مطابق کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے شاہد رسام نے مذکورہ نسخہ کی تیاری کا آغاز 5 برس قبل کیا تھا اور اسے دبئی ایکسپو 2020 میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نسخہ کراچی میں تیار کیا گیا ہے اور فریم کے سائز کو چھوڑ کر نسخہ 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔

      خیال رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اب تک کہ سب سے بڑے قرآن پاک کی لمبائی 6.74 فٹ اور چوڑائی 4.11 فٹ ہے، جو 632 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا وزن 552.74 کلو ہے۔

      قرآن پاک کے مذکورہ نسخے ایک صفحہ پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ مجموعی صفحات کی تعداد 550 ہے۔ عرفان اسامہ قرآن کریم کے نسخہ کو دبئی ایکسپو میں پیش کرنے کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں۔ بتادیں کہ شاہد رسام نے 2000 میں یو اے ای کی یونیورسٹی العین سے آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: