ہوم » نیوز » عالمی منظر

بکنی میں رہتی ہیں اس ائیرلائنس کمپنی کی ائیر ہوسٹس ، اب اس تاریخ سے ہندوستان میں بھی ہوگی شروع

کمپنی کی بانی تھاو کو جب ایئر لائنس شروع کرنے کا خیال آیا تو انہیں بکنی کا آئیڈیا آیا۔ ان کا یہ آئیڈیا اتنا کامیاب ہوا کہ اس خاتون نے اپنی کمپنی کا کاروبار 31950 کروڑ روپے تک پہنچا دیا ۔

  • Share this:
بکنی میں رہتی ہیں اس ائیرلائنس کمپنی کی ائیر ہوسٹس ، اب اس تاریخ سے ہندوستان میں بھی ہوگی شروع
بکنی میں رہتی ہیں اس ائیرلائنس کمپنی کی ائیر ہوسٹس ، اب اس تاریخ سے ہندوستان میں بھی ہوگی شروع

کم بجٹ میں ہوائی سفر کرانے والی ویتنام ایئر لائنس کی ویت جیٹ ہندوستان میں بھی بکنی ائیر ہوسٹس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک خبر کے مطابق 'بکنی ایئر لائن' کے نام سے مشہور یہ کمپنی ہندوستان سے 5 روٹوں پر اپنی سروس کا آغاز کرے گی ۔ شروعات میں اس کی سروسیز نئی دہلی سے ویتنام کے ہنوئی اور ہوچی منہ شہر تک دستیاب ہوں گی ۔ ویت جیٹ 5 براہ راست پرواز شروع کرے گی ۔ یہ دہلی اور ممبئی سے ہنوئی کے ہو چی منہ اور دا ننگ شہر کے لئے اڑان بھریں گی ۔ یہ پرواز 14 مئی 2020 سے دہلی - دا ننگ شہر کے راستے پر شروع ہوگی ۔ ابتدائی دنوں میں یہ سروس ہفتے میں تین دن دستیاب ہوگی ۔


بتایا جاتا ہے کہ کمپنی کی بانی تھاو کو جب ایئر لائنس شروع کرنے کا خیال آیا تو انہیں بکنی کا آئیڈیا آیا۔ ان کا یہ آئیڈیا اتنا کامیاب ہوا کہ اس خاتون نے اپنی کمپنی کا کاروبار 31950 کروڑ روپے (بلومبرگ کے مطابق 450 کروڑ ڈالر) تک پہنچا دیا ۔ یہ ایئر لائنس کمپنی ملک اور ایشیا کے 47 شہروں کے لئے بجٹ فلائٹس چلاتی ہے ۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


ویت جیٹ ایئر لائنس کمپنی اپنی ائیر ہوسٹس کو لے کر جتنی مشہور ہے ، اتنی ہی یہ تنازعات کا شکار بھی رہی ہے ۔ حال ہی میں انڈونیشیا نے کہا تھا کہ اگر ان کے ملک میں فلائٹ آئے گی تو ائیرہوسٹس کو پورے لباس میں رہنا پڑے گا ۔

یوں تو ائیر لائنس کمپنیاں مسافروں کو راغب کرنے کیلئے کئی طرح کے اشتہارات جاری کرتی ہیں ، لیکن ویت جیٹ نے کچھ الگ ہی انداز اختیار کیا ۔ اس کمپنی نے اپنی ائیر ہوسٹس کی لال اور پیلے رنگ کی بکنی میں نئے تشہیری مہم کا آغاز کیا ۔ اس کے تحت طیارہ میں موجود ائیر ہوسٹس کو ماڈل بناکر بکنی شو کروایا جاتا ہے ۔ اس سے ائیرلائنس کو زبردست رسپانس ملا اور یہ سرکاری کمپنی کو پیچھے چھوڑ کر ملک کی سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر والی ائیرلائنس کمپنی بن گئی ۔
First published: Feb 14, 2020 06:29 PM IST