بکرم چودھری کو چھ کروڑ روپے کا معاوضہ دینا ہوگا

لاس اینجلس۔ امریکہ میں لاس اینجلس کی ایک عدالت نے مشہور یوگا گرو بکرم چودھری کو جنسی استحصال کے ایک معاملے میں اپنی وکیل کو چھ کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

Jan 27, 2016 02:29 PM IST | Updated on: Jan 27, 2016 02:31 PM IST
بکرم چودھری کو چھ کروڑ روپے کا معاوضہ دینا ہوگا

لاس اینجلس۔ امریکہ میں لاس اینجلس کی ایک عدالت نے مشہور یوگا گرو بکرم چودھری کو جنسی استحصال کے ایک معاملے میں اپنی وکیل کو چھ کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ امریکی عدالت نے وکیل میناکشی جافابوڈین کے جنسی استحصال کے الزام میں یہ فیصلہ سنایا۔ وہ بکرم چودھری کی سابق نجی وکیل تھی۔

سماعت کے دوران یوگا گرو نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔ ہندوستانی امریکی بکرم چودھری 'بکرم یوگا' کے بانی ہیں۔ مسٹر چودھری نے سال 1979 میں یوگا کے 26 آسنوں اور دو بریتھنگ ایکسرسائز کی تصاویر اور تفصیلات کے ساتھ ایک کتاب شائع کی تھی. یہ آسن اور ایکسرسائز 41 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت میں کرائے جاتے ہیں۔

Loading...

Loading...