ہوم » نیوز » عالمی منظر

Bill and Melinda Gates: بل اور میلنڈا گیٹس کی شادی کے 27 سال بعد ہوگئی طلاق، جانیئے کیا ہے وجہ؟

بل اور میلنڈا گیٹس (Bill and Melinda Gates) نے مشترکہ ٹوئٹ میں یہ بات کہی ہے کہ ’’ہمارے تعلقات سے متعلق بہت سوچ و فکر کے بعد ہم نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ جس کے بعد دنیا بھر سے کئی طرح کی باتوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
Bill and Melinda Gates: بل اور میلنڈا گیٹس کی شادی کے 27 سال بعد ہوگئی طلاق، جانیئے کیا ہے وجہ؟
بل اور میلنڈا گیٹس

بل اور میلنڈا گیٹس (Bill and Melinda Gates) نے شادی کے 27 سال بعد طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہم جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ مزید زندگی گذار سکتے ہیں‘‘۔اس جوڑے نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہمارے تعلقات سے متعلق بہت سوچ و فکر کے بعد ہم نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کی پہلی ملاقات 1980 کی دہائی میں ہوئی جب میلنڈا نے بل کی مائیکروسافٹ فرم (Microsoft) میں شمولیت اختیار کی تھی۔


ارب پتی جوڑے کے تین بچے ہیں اور وہ مشترکہ طور پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (Bill & Melinda Gates Foundation) چلاتے ہیں۔اس تنظیم نے عالمی سطح پر بچوں میں متعدی بیماریوں کے خاتمہ کے لیے اور ویکسی نیشن جیسی ادویات کے لیے بڑے پیمانے پر خرچ کیا ہے۔گیٹس نے دنیا بھر کے سرمایہ داروں اور امیر ترین شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دولت کو اچھے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا عہد کریں۔


فوربس (Forbes) کے مطابق بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔ جن کی کل مالیات کی قیمت 124 بلین امریکی ڈالر ہے۔ انھوں نے دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کو سنہ 1970 کی دہائی میں قائم کیا تھا۔


بل اور میلنڈا گیٹس نے ٹویٹر پر اپنے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے بیان پوسٹ کیا۔


اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’پچھلے 27 سال میں ہم نے تین ناقابل یقین پیارے بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور بہتر زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے‘‘۔

’’ہم اس مشن پر اپنے اعتماد کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور فاؤنڈیشن میں مل کر اپنے کام کو جاری رکھیں گے، لیکن ہمیں مزید یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے مل کر ترقی کرسکتے ہیں‘‘۔

وہ کیسے اکٹھے ہوئے؟
میلنڈا جو اب 56 سال کی ہیں۔ انھوں نے 1987 میں بطور پروڈکٹ منیجر مائیکرو سافٹ میں شمولیت اختیار کی اور وہ دونوں اسی سال نیو یارک میں بزنس ڈنر پر اکٹھے بیٹھے تھے۔انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی، لیکن جیسا کہ بل نے نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں بتایا کہ ’’ہم ایک دوسرے کی بہت دیکھ بھال کرتے ہیں اور صرف دو امکانات تھے۔ یا تو ہمیں وہیں اس سلسلے کو روک دینا تھا یا ہم شادی کرنے جارہے تھے‘‘۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 04, 2021 11:57 AM IST