واشنگٹن۔ امریکہ میں اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا ہے جبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے۔
فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے۔ امریکہ بھر میں آج طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کئے۔ ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے درسگاہوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کے لیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔