نئی دہلی۔ ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کی ارب پتی بیٹی گلنارا کریموف کو قتل کر دیئے جانے کی افواہ گرم ہے۔ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ گلنارا کو زہر دے کر مار ڈالا گیا۔ ایسا اس لیے کہا جا رہا ہے کیونکہ ایک طویل عرصے سے گلنارا کو نہ دیکھا گیا، نہ ان کی کوئی اور خبر آئی۔
بتا دیں، جب اس سال کے ستمبر میں سمرقند میں ان کے والد کی آخری رسوم ادا کی گئی تب بھی گلنارا كریموف نہیں نظر آئیں۔ جبکہ ایک زمانے میں گلنارا فیشن پریڈ میں نظر آتی تھیں۔
ازبکستان میں سمجھا جاتا تھا کہ سابق صدر کی وارث ان کی بیٹی گلنارا ہی بنیں گی، وہ شہزادی جیسی تھیں۔ لیکن 2013 میں ان کا باپ سے اختلاف ہو گیا۔ اس کے بعد باپ نے ہی انہیں دنیا کی نگاہوں سے کہیں دور چھپا دیا تھا۔ چند ماہ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ایک پاگل خانے میں ان کا علاج کرایا جا رہا ہے۔
اب ایک ویب سائٹ نے ازبک نیشنل سکیورٹی سروس کے ایک ایجنٹ کے حوالے سے ان کا قتل ہو جانے کا دعوی کیا ہے۔ خبر کے مطابق 5 نومبر کو گلنارا کو زہر دے کر مار دیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔