உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ European Commission کی 2021 کی Inspiring Stories کی فہرست میں ٹاپ پر

    اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ European Commission کی 2021 کی Inspiring Stories کی فہرست میں ٹاپ پر ۔ تصویر : انٹرنیٹ ۔

    اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ European Commission کی 2021 کی Inspiring Stories کی فہرست میں ٹاپ پر ۔ تصویر : انٹرنیٹ ۔

    ترک نژاد جرمن سائنسدان اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورجی (Scientists Ugur Sahin and Ozlem Tureci) کو، جنہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی تھی ، یوروپی کمیشن کی 2021 کی متاثرکن کہانیوں کی فہرست (European Commission's 2021 list of inspiring stories) میں "the power of science" کے عنوان سے پہلا مقام دیا گیا ۔

    • Share this:
      برلن : ترک نژاد جرمن سائنسدان اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورجی (Scientists Ugur Sahin and Ozlem Tureci) کو، جنہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی تھی ، یوروپی کمیشن کی 2021 کی متاثرکن کہانیوں کی فہرست (European Commission's 2021 list of inspiring stories) میں "the power of science" کے عنوان سے پہلا مقام دیا گیا ۔ یوروپی کمیشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سال ہمیں درپیش تمام چیلنجوں کے باوجود، 2021 بھی یکجہتی، میرٹ اور امید کے بارے میں متاثر کن کہانیوں سے بھرا سال رہا ہے۔

      ای یو باڈی نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ اس سال BioNTech کے شریک بانی شاہین اور تورچی کو ویکسین تیار کرنے میں سائنسی ثابت قدمی کے لیے آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا تھا ، جس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ۔


      قابل ذکر ہے کہ اس ترک نژاد جوڑے کا تعلق ایک کم آمدن طبقے سے تھا ۔ بائیون ٹیک کے 55 برس کے سربراہ ڈاکٹر اوگر شاہین جرمنی کے شہر کولون میں فورڈ کمپنی میں ایک ترک تارکِ وطن کے طور پر مزدور تھے۔ اب ڈاکٹر شاہین کا اپنی 53 برس کی بیوی ڈاکٹر اوزلم تورجی کے ہمراہ جرمنی کے سو ارب پتیوں میں شمار ہو رہا ہے۔

      ڈاکٹر اوگر شاہین شام کے شہر حلب کے کی سرحد کے قریب ترکی کے شمال جنوبی شہر اسکندرون میں پیدا ہوئے تھے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ اپنے والد کے ساتھ جرمنی منتقل ہوئے تھے۔ اس وقت امریکی حصص کمپنی 'ناسدق' کے مطابق ڈاکٹر شاہین اور ڈاکٹر تورجی کی کمپنی کی قیمت 21 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔

      وہیں ڈاکٹر تورجی ایک ترک نژاد ڈاکٹر کی بیٹی ہیں جو ترکی سے ایک تارک وطن کی حیثیت سے جرمنی آئے تھے۔ ایک جریدے کے مطابق دونوں کو اپنے کام سے اتنا زیادہ لگاؤ تھا کہ جس روز ان کی شادی تھی وہ اس روز بھی اپنی لیبارٹری میں کام کر رہے تھے اور وہیں سے گھر پہنچ کر تیار ہوئے اور شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: