ہوم » نیوز » عالمی منظر

Viral Video : بیچ سمندر سے شارک کو اڑا کر لے گیا یہ پرندہ ، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

ویڈیو میں ایک بڑا سا پرندہ اپنے پنجے میں شارک کو لے کر اڑا جارہا ہے ۔ یہ ویڈیو کسی سمندر کے کنارے کا معلوم پڑتا ہے ۔

  • Share this:
Viral Video : بیچ سمندر سے شارک کو اڑا کر لے گیا یہ پرندہ ، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
Viral Video : بیچ سمندر سے شارک کو اڑا کر لے گیا یہ پرندہ ، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش ۔ Photo video grab/@trackingsharks

یہ سال ہمیں کئی عجیب و غریب چیزوں کو دکھانے میں لگا ہوا ہے ۔ اس سال عجیب و غریب چیزیں دیکھنے کی اگر فہرست تیار کی جائے تو یہ بہت طویل ہوگی ۔ انہیں عجیب و غریب چیزوں میں سے ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ایک شارک اور پرندہ کا ویڈیو ہے ۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایک لمحہ کیلئے آپ کو تعجب ہوگا اور آپ حیرت زدہ ہوجائیں گے کہ آخر ایسا ہوا تو ہوا کیسے ۔


ویڈیو میں ایک بڑا سا پرندہ اپنے پنجے میں شارک کو لے کر اڑا جارہا ہے ۔ یہ ویڈیو کسی سمندر کے کنارے کا معلوم پڑتا ہے ۔ جس وقت یہ پرندہ اپنے پنجے میں شارک کو لے کر ہوا میں اڑ رہا ہے اس وقت لوگ اس کو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو ٹریکنگ شارک نام کے ٹویٹر یوزر نے شیئر کیا ہے ۔ صرف 25 سکینڈ کا یہ ویڈیو لوگوں کے ہوش اڑانے کیلئے کافی ہے ۔ یقین نہیں آرہا ہے تو خود ہی دیکھ لیجئے یہ ویڈیو ....



ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مچھلی پرندہ کے چنگل سے آزاد ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔ 30 جون کو شیئر کئے گئے اس ویڈیو پر 61 ملین ویوز آچکے ہیں ۔ وہیں اب تک 21 ہزار سے زیارہ مرتبہ لائیکس اور سات ہزار سے زیادہ ری ٹویٹس کیا جاچکا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔




یہ حقیقت میں ایک لیڈی فش ہے ! ایک یوزر نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کہا : عام اتفاق سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک اوسپرے ہے ۔ ایک بڑا ریپٹر جو مچھلی کو کھاتا ہے ۔
First published: Jul 03, 2020 05:08 PM IST