உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    17 سال کی عمر میں ہی دو بچوں کی ماں بن گئی یہ حاملہ خاتون، کہا : لوگوں کو نہیں بلاتی گھر کیونکہ۔۔۔

    17سال کی عمر میں ہی دو بچوں کی ماں بن گئی یہ حاملہ خاتون،لوگوں کو نہیں بلاتی گھر کیونکہ... (Credit- : Huddersfield Examiner/MEN Media)

    دو بچوں کے ساتھ رہنے والی یہ خاتون (Sophie Smith) اپنے گھر پر کسی کو بھی نہیں بلاتی ہے ۔ وہ ایک مرتبہ پھر سے حاملہ (Pregnant with third child at 17) ہے اور اکیلے گھ رپر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے پیچھے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے ۔

    • Share this:
      کئی مرتبہ زندگی میں کچھ ایسی پریشانیاں آجاتی ہیں ، جو سننے میں تو اتنی بڑی نہیں لگتی ہیں ، لیکن جب انہیں جھیلنا پڑتا ہے تو برداشت نہیں ہوپاتا ہے ۔ کچھ ایسی ہی پریشانیوں میں ایک کم عمر کی ماں ہے ۔ ایک تو سترہ سال کی عمر میں دو بچوں کوسنبھالنا ہی چیلنجنگ ہے اور اس پر بھی ان کو ایک ایسی ہی پریشانی لاحق ہوگئی ہے ، جس کا کوئی علاج نظر نہیں آرہا ہے ۔

      17 سال کی صوفی اسمتھ برطانیہ کے ڈیوزبری علاقہ میں رہتی ہیں ۔ یارکشائر میں پڑنے والے اس علاقہ میں وہ فروری 2021 میں منتقل ہوئی تھیں ۔ ان کے ساتھ یہاں ان کے دو چھٹے بچے بھی رہتے ہیں ، جب کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے حاملہ بھی ہیں ۔ یوں تو وہ کئی مہینوں سے یہاں رہ رہی ہیں ، لیکن پریشانی یہ ہے کہ وہ اپنے گھر کسی کو بھی بلا نہیں سکتی ہیں ۔

      17 سال کی اس ماں کے سامنے مصیبت یہ ہے کہ گھر کے بیسمنٹ میں کافی سیلن ہے ، جس کی وجہ سے گھر کے بالائی حصے میں بھی سیلن کی طرح کی بدبو رہتی ہے ۔ یارکشائر لائیو سے بات کرتے ہوئے صوفی نے بتایا کہ اس بدبو کی وجہ سے انہیں یومیہ زندگی میں کافی پریشانی ہوتی ہے ۔ یہاں تک کہ اگر وہ اپنے کپڑے باہر سیڑھیوں پر سکھاتی ہیں تو ی کپڑے بھی بدبو سے بھر جاتے ہیں ۔ سیلن اور بدبو کی وجہ سے ان کے دونوں بچے بھی کافی پریشان رہتے ہیں اور انہیں کھانسی کی پریشانی ہوگئی ہے ۔

       ان کے ساتھ یہاں ان کے دو چھٹے بچے بھی رہتے ہیں ، جب کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے حاملہ بھی ہیں ۔ علامتی تصویر ۔
      ان کے ساتھ یہاں ان کے دو چھٹے بچے بھی رہتے ہیں ، جب کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے حاملہ بھی ہیں ۔ علامتی تصویر ۔


      ایسا نہیں ہے کہ اس کو لے کر کچھ نہیں کیا گیا ۔ بیسمنٹ کے علاقہ میں پلاسٹر کیا گیا اور اتھاریٹیز سے بات کرکے بھی حل نکالنے کی کوشش کی گئی ، پھر بھی کوئی حل نہیں نکل سکا ۔ اب حالت یہ ہے کہ صوفی پورے گھر میں ایئرفریشنر اسپرے کرکے رکھتی ہیں ، تاکہ بدبو کم ہوسکے ۔ ان کے گھر ان کے دوست آتے ہیں ، تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے میں وہ زیادہ کسی کو گھر نہیں بلاتی ہیں ۔ صوفی کے گھر والے بھی اس کو لے کر پریشان ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: