جنوبی کوریا میں پاکستان حامیوں نے لگائےہندوستان مخالف نعرے، شاذیہ علمی نےایسےدیا منہ توڑجواب

ہندوستان نے حال ہی میں جموں وکشمیرسے دفعہ 370 ہٹا دیا ہے، جس کےبعد پاکستان بری طرح سے بوکھلایا ہوا ہے اورپوری دنیا میں اس کا رونا رورہا ہے۔

Aug 17, 2019 11:15 PM IST | Updated on: Aug 17, 2019 11:15 PM IST
جنوبی کوریا میں پاکستان حامیوں نے لگائےہندوستان مخالف نعرے، شاذیہ علمی نےایسےدیا منہ توڑجواب

جنوبی کوریا میں پاکستان حامیوں نے شاذیہ علمی کے سامنے کی نعرے بازی، ملا منہ توڑ جواب۔

جنوبی کوریا کی راجدھانی شیول میں ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اورراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کےلیڈروں کوپاکستانی حامیوں کی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ بی جے پی - آرایس ایس لیڈروں میں شاذیہ علمی بھی شامل تھیں۔ پاکستانی حامی وزیر اعظم نریندرمودی اورہندوستان کےخلاف نعرے بازی کررہےتھے۔

نیوزایجنسی اے این آئی نےاس حادثہ کا ایک ویڈیوشیئرکیا ہے، جس میں نظرآرہا ہےکہ پاکستان حامی بی جے پی اور اورآرایس ایس لیڈروں کودیکھ کرنعرے بازی شروع کرتے ہیں۔ اس کےبعد شاذیہ علمی اوردوسرے لیڈران سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پاکستانی حامی نعرے بازی جاری رکھتے ہیں۔ اس کے بعد شاذیہ علمی اکیلے ہی انڈیا زندہ آباد کے نعرے لگانے لگتی ہیں، شاذیہ علمی کونعرہ لگاتے ہوئے دیکھ کرپاکستان حامی حیران رہ جاتے ہیں۔ حالانکہ شاذیہ علمی پاکستان حامیوں کے خاموش نہ ہونے پربھی نعرے لگاتی ہیں اوروہاں سےآگے بڑھ جاتی ہیں۔

واضح رہےکہ ہندوستان نے حال ہی میں جموں وکشمیرسے دفعہ 370 کے بیشترشقوں کوہٹا دیا ہے، جس کےبعد پاکستان بری طرح سے بوکھلایا ہوا ہےاورپوری دنیا میں اس کا رونا رو رہا ہے۔ جب دنیا میں پاکستان کوکسی بھی ملک کا ساتھ نہیں مل رہا ہےتووہ اس طرح کی حرکتیں کرنے پراترآیا ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان نےکشمیرموضوع کواقوام متحدہ میں بھی کھینچنےکی کوشش کی، لیکن وہاں بھی اس کےمنصوبوں کوکامیابی نہیں مل پائی۔

Loading...