بی جے پی نفرت پھیلانے اور ملک کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے: راہل گاندھی

کانگریس صدر نے کہا،’’آج ہمارا مقابلہ چین کے ساتھ ہے لیکن بی جے پی اور آرایس ایس ہمیں بانٹ رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں‘‘۔

Aug 24, 2018 01:13 PM IST | Updated on: Aug 24, 2018 01:13 PM IST
بی جے پی نفرت پھیلانے اور ملک کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) پر نفرت پھیلانے اور نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو بانٹنے کا کام کررہے ہیں ۔ گاندھی نے جرمنی کی راجدھانی برلن میں جمعرات دیرشب کانگریس کے غیر مقیم ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی سبھی کے لئے یکساں طورپر کام کرنے پر یقین رکھتی ہے جبکہ مودی حکومت الگ طرح سے کام کررہی ہے ۔

انھوں نے کہا،’’آج ہمارا مقابلہ چین کے ساتھ ہے لیکن بی جے پی اور آرایس ایس ہمیں بانٹ رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں ۔‘‘ انھوں نے کہا کہ کانگریس ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ،’’کثرت میں وحدت ہندوستان کی طاقت ہے اور سماج کی آخری قطار میں کھڑے فرد کوبااختیار بنانا ہمارا کام ہے ۔یہ سبھی مذاہب کا اصول ہے اور کانگریس اسی مقصد سے سبھی کے مفاد کے لئے کام رہی ہے ۔‘‘  گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ چین کی حکومت روزانہ 50ہزار نوجوانوں کو روزگار دے رہی ہے جبکہ ہندستان کی حکومت روزآنہ محض چار سو نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوجوانوں کے سامنے روزگار کا بحران ہے اور دوسری طرف مودی حکومت نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...