உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان پر اب ہوگا Aliens کا حملہ! دن کے اجالے میں آسمان میں اڑتے نظر آئے یو ایف او

    ارسلان نے بتایا کہ یہ یو ایف او UFO ٹھوس سیاہ رنگ کا تھا۔ اس کا کوئی کنارہ تیز نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، یہ فلموں میں دکھائے جانے والے UFOs کی طرح روشن بھی نہیں تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ لوگوں کی نظروں سے چھپ کر اڑنا چاہتا تھا لیکن اس میں ناکام رہا۔

    • Share this:
      ایلینس (Aliens) ہوتے ہیں یا نہیں، اسے لیکر ایک طویل عرصے سے یہ بحث جاری ہے۔ Aliens کی دنیا آج تک لوگوں سے چھپی ہوئی ہے۔ کچھ لوگ اسے صرف دماغ کا فطور قرار دیتے ہیں جب کہ کچھ کا خیال ہے کہ ایلین موجود ہیں اور وہ انسانوں کے درمیان اپنی پہچان چھپا کر رہ رہے ہیں۔ ایسی کئی ویڈیوز (Aliens Video) سامنے آتی رہتی ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایلینز کو دیکھ سکتا ہے۔ کچھ لوگ اسے فرضی سمجھتے ہیں۔ اس درمیان اب پاکستان کے اسلام آباد سے تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ اس میں ایک UFO کو آسمان پر اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ کچھ لوگوں کے مطابق یہ UFO کا اب تک کا بہترین ثبوت ہے۔

      برمنگھم ( Birmingham) میں رہنے والے ارسلان وڑائچ Arslan Warraich) نے بتایا کہ اسلام آباد میں نظر آنے والا یہ یو ایف او بالکل واضح تھا۔ یہ ایک تکونا آبجیکٹ جیسا تھا جو دور سے کالی پتنگ کی طرح نظر آرہا تھا۔ اس سے روشنی بھی نکل رہی تھی۔ اس نے ہی 12 منٹ کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس کی بہت سی تصویریں بھی لیں۔ دوربین کے بغیر یہ ایک کالا پتھر لگ رہا تھا۔ لیکن جب اسے کیمرے سے زوم کیا گیا تو تب یہ تکونا نظر آیا۔ ارسلان نے اس کی بہت سی تصاویر بھی لی تھیں۔

      ایسا دکھائی دے رہا تھا UFO
      ارسلان نے بتایا کہ یہ یو ایف او UFO ٹھوس سیاہ رنگ کا تھا۔ اس کا کوئی کنارہ تیز نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، یہ فلموں میں دکھائے جانے والے UFOs کی طرح روشن بھی نہیں تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ وہ لوگوں کی نظروں سے چھپ کر اڑنا چاہتا تھا لیکن اس میں ناکام رہا۔ ارسلان کی فوٹیج میں یہ یو ایف او اسلام آباد کے اوپر سے اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ اس دوران آسمان پر یو ایف او کے ساتھ کچھ پرندے بھی پکڑے گئے لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ پرندے بھی اس UFO سے دوری بناکر اڑ رہے تھے۔

      ڈرون سے کیا انکار
      اس فوٹیج میں ارسلان نے کئی پرندے بھی دیکھے لیکن اس کی تصدیق ہوئی کہ یہ پرندہ نہیں تھا۔ نہ ہی یہ ڈرون تھا۔ ارسلان نے بتایا کہ وہ خود بھی کئی ڈرون اڑا چکے ہیں۔ ایسے میں اسے پورا یقین ہے کہ یہ ڈرون نہیں تھا۔ اس کے علاوہ یہ کوئی ملٹری انٹیلی جنس طیارہ بھی نہیں تھا، جو دن میں اڑایا جاتا تھا۔ 33 سالہ ارسلان کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی ہلچل مچ گئی۔ خاص طور پر یو ایف او کے شکاریوں نے اس ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس کلپ کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے پاکستان کا مذاق اڑایا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ لگتا ہے اب پاکستان کا نیا دشمن ایلین ہے۔ کہیں حملہ نہ کریں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: