ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : فیس بک پر نام بدل کر لڑکیوں کو اپنی جال میں پھنساتا تھا ، پھر فحش تصاویر منگوا کر کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، کھلا راز تو مچا ہنگامہ

ملزم فیس بک پر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ، پھر ان کی فحش تصاویر مانگتا تھا اور اس کے بعد لڑکی کی فرضی آئی ڈی بناکر اس کے ذریعہ لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے روپے کی مانگ کرتا تھا ۔

  • Share this:
پاکستان : فیس بک پر نام بدل کر لڑکیوں کو اپنی جال میں پھنساتا تھا ، پھر فحش تصاویر منگوا کر کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، کھلا راز تو مچا ہنگامہ
پاکستان : فیس بک پر نام بدل کر لڑکیوں کو اپنی جال میں پھنساتا تھا ، پھر فحش تصاویر منگوا کر کرتا تھا ایسا گھنونا کام ، کھلا راز تو مچا ہنگامہ

پاکستان (Pakistan)  میں ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساکر بلیک میل کرتا تھا ۔ ایک لڑکی کی شکایت پر پولیس نے امتیاز نام کے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ سما ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق ملزم فیس بک پر لڑکی بن کر لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے پیسے اینٹھتا تھا ۔ مگر ایک لڑکی نے اس بت کی شکایت پولیس میں کردی اور متاثرہ کی شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔


ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیس بک سائٹ پر اپنی شناخت بدل کر لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں پھنسا کر ان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے جدید تکنیک کی مدد سے امتیاز نام کے ملزم کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا ۔


ایف آئی اے نے ملزم کے ٹھکانے کا بھی انکشاف کیا اور بتایا کہ ملزم فیس بک پر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ، پھر ان کی فحش تصاویر مانگتا تھا اور اس کے بعد لڑکی کی فرضی آئی ڈی بناکر اس کے ذریعہ لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے روپے کی مانگ کرتا تھا ، جو اس کی بات نہیں مانتی تھی ، اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا ۔ راز کھل جانے کے ڈر سے لڑکیاں اس کی بات مان کر اس کو روپے دیدیتی تھیں ۔


ملزم کے قبضہ سے ایک لیپ ٹاپ ، دو موبائل فون اور مختلف لڑکیوں کی تصویریں برآمد کی گئی ہیں ۔ ایف آئی اے نے ملزم کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور تین دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ غور طب ہے کہ اس سے پہلے بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا تھا ، جس میں ملزم خواتین کو اپنے عشق کے جال میں پھنساتا تھا اور پھر ان سے میٹھی باتیں کرکے ان کی فحش تصاویر حاصل کرلیتا تھا ۔ پھر انہیں تصویروں کی بنا پر وہ خواتین کو بلیک میل کرکے روپے اینٹھتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔

پاکستان میں شادی سے پہلے اب ہر جوڑے کو کرانا ہوگا یہ خاص ٹیسٹ ، تبھی ہوگی شادی رجسٹرڈ ، جانئے کیوں

پاکستان کے اس سابق گورنر کے سالی کے ساتھ تھے ناجائز تعلقات ، کتاب میں انکشاف ، مچا ہنگامہ

سہاگ رات میں بیوی کا گھونگھٹ اٹھاتے ہی دولہا کا اڑگیا ہوش ، کہا : ہائے اللہ یہ کیا ہوگیا ...
First published: May 05, 2020 07:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading