موبائل فون کے ساتھ باتھ روم میں اس حالت میں ملی لڑکی، دیکھ کر سبھی رہ گئے حواس باختہ
ٹک ٹاک ( TikTok News) پر مبینہ طور پر بلیک آؤٹ چیلنچ (Blackout Challenge) کھیلتے ہوئے ایک دس سالہ لڑکی کی موت ہونے سے اٹلی میں کہرام مچا ہوا ہے۔ وہاں کی حکومت نے اس معاملے کی جانچ کے حکم دے دئے ہیں۔ ادھر کئی تنظیموں نے ملک میں سوشل نیٹ ورکس پر سختی کی مانگ کی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2021 08:48 PM IST

ٹک ٹاک ( TikTok News) پر مبینہ طور پر بلیک آؤٹ چیلنچ (Blackout Challenge) کھیلتے ہوئے ایک دس سالہ لڑکی کی موت ہونے سے اٹلی میں کہرام
ٹک ٹاک ( TikTok News) پر مبینہ طور پر بلیک آؤٹ چیلنچ (Blackout Challenge) کھیلتے ہوئے ایک دس سالہ لڑکی کی موت ہونے سے اٹلی میں کہرام مچا ہوا ہے۔ وہاں کی حکومت نے اس معاملے کی جانچ کے حکم دے دئے ہیں۔ ادھر کئی تنظیموں نے ملک میں سوشل نیٹ ورکس پر سختی کی مانگ کی ہے۔
باتھ روم میں بیہوش ملی تھی لڑکی۔۔
مہلوک لڑکی اپنے موبائل فون کے ساتھ باتھ روم میں بیہوش پڑی ملی تھی۔ مہلوک کی پانچ سالہ بہن نے بدھ کو باتھ روم میں اسے بیہوش دیکھا تھا۔ بعد میں لڑکی کی پلیرمو اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے مہلوک لڑکی کا فون ضبط کرکے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
چین کی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کی ملکیت والے ٹک ٹاک نے جمعے کو بتایا کہ اسے اس کی سائٹ پر ایسا کوئی کنٹینٹ نہیں ملا ہے جس سے یہ کہا جا سکے کہ لڑکی کسی ایسے چیلنج میں شامل ہوئی ہو۔ کمپنی نے کہا کہ وہ افسروں کو جانچ میں مدد کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا ٹک ٹاک کمیونٹی کی سکیورٹی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ اسے پورا کرنے کیلئے ہم ایسے کسی کنٹینٹ کو بڑھاوا نہیں دیتے ہیں جو کسی خطرناک رویے کو برھاوا دیتے ہوں۔
لڑکی کی موت پر اٹلی میں غصہ۔۔
لڑکی کی موت کے بعد پورے اٹلی میں غصہ ہے اور لوگ سوشل نیٹ ورکس پر سخٹ ریگولیشن کی مانگ کر رہے ہیں۔ اٹلی کے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے صدر لیسا رونجولی نے کہا، سوشل نیٹ ورکس ایسا جنگل نہیں بن سکتا ہے جہاں سب کچھ کرنے کی اجازت ہو۔