ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین کے پٹرو پلانٹ میں دھماکہ، ایک کی موت، سات لاپتہ

شنگھائی۔ چین کے شین ڈونگ صوبے میں آج پٹرو پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک آدمی کی موت ہوگئی جبکہ سات افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 05, 2017 02:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین کے پٹرو پلانٹ میں دھماکہ، ایک کی موت، سات لاپتہ
شنگھائی۔ چین کے شین ڈونگ صوبے میں آج پٹرو پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک آدمی کی موت ہوگئی جبکہ سات افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

شنگھائی۔  چین کے شین ڈونگ صوبے میں آج پٹرو پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک آدمی کی موت ہوگئی جبکہ سات افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ دھماکے سے ہونے والے نقصانات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق دھماکہ رات کے تقریبا ایک بجے کے قریب ہوا اور یہ لنيي لنگینگ اقتصادی ترقی کے علاقے میں لنيي جني پٹرو ایئریا میں پھیل گیا۔ نقصانات کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔


ایجنسی کے مطابق اس دھماکے سے 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پلانٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پلانٹ کے منتظمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے حادثے کی بابت پوچھ گچھ کی جا ئے گی۔ غور طلب ہے کہ چین میں صنعتی تنصیبات میں اس طرح کے حادثات عام بات ہیں۔

سال 2015 میں بندرگاہ شہر تیا نجن میں زبردست کیمیکل دھماکے سے 170 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔


First published: Jun 05, 2017 02:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading