سری لنکا: کولمبو سے 40 کلومیٹر دور ایک اور دھماکے کی خبر

Apr 25, 2019 11:23 AM IST | Updated on: Apr 25, 2019 12:32 PM IST
سری لنکا: کولمبو سے 40 کلومیٹر دور ایک اور دھماکے کی خبر

ایسٹر اتوار کے دن سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جمعرات کو بھی سری لنکا کی راجدھانی کولمبو سے 40 کلو میٹر دور پگوڈا علاقے میں ایک دھماکے کی خبر آرہی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ کس طرح کا تھا  وہ اس کی جانچ کررہی ہے۔

بتادیں کہ اتوار کو سری لنکا میں ہوئے 8 بم دھماکوں میں ابھی تک 359 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جن میں سے 39 غیر ملکی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم آئی ایس نے لی ہے۔

Loading...