افغانستان کے مزار شریف کی مسجد میں بڑا دھماکہ، کئی لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ: رپورٹ
Blast in Afghanistan: مزار شریف کے طالبان کمانڈر کے ترجمان آصف وزیری نے بتایا کہ جیل میں واقع شیعہ مسجد میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
Blast in Afghanistan: مزار شریف کے طالبان کمانڈر کے ترجمان آصف وزیری نے بتایا کہ جیل میں واقع شیعہ مسجد میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: افغانستان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف (Mazar e Sharif ) کی ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے ( Blast in Afghanistan) میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ معلومات جمعرات کو خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک مقامی طالبان کمانڈر کے حوالے سے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔
مزار شریف کے طالبان کمانڈر کے ترجمان آصف وزیری نے بتایا کہ جیل میں واقع شیعہ مسجد میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 20 سے زائد افراد ہلاک جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مزار شریف کے علاوہ کابل، ننگرہار اور قندوز میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزار شریف کی مسجد میں کل 4 دھماکے ہوئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس دھماکے سے قبل کابل میں سڑک کنارے ایک دھماکے میں دو بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کابل میں آج جس جگہ دھماکہ ہوا، اسی علاقے میں دو روز قبل 19 اپریل کو بھی بم دھماکے ہوئے تھے۔ یہ دھماکے ایک سکول میں ہوئے۔ اس واقعے میں چھ افراد کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔