ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں دھماکہ، پانچ لوگوں کی موت

افغانستان کے ہلمند صوبہ میں خودکش کار بم حملے میں سلامتی فورسز کے پانچ جوانوں کی موت ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 04, 2020 04:57 PM IST
  • Share this:
افغانستان میں دھماکہ، پانچ لوگوں کی موت
افغان پولیس اہلکار : فائل فوٹو : رائٹرز۔

کابل۔ افغانستان کے ہلمند صوبہ میں خودکش کار بم حملے میں سلامتی فورسز کے پانچ جوانوں کی موت ہو گئی۔ صوبائی سرکار کے ترجمان عمر جواک نے بتایا کہ پیر کو اتوار کی رات ناہری سراج ضلع کے یکچل علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ میں ایک شخص نے دھماکہ خیز اشیاء سے بھری کار لے جانے کی کوشش کی۔ کار میں بیٹھے ایک شخص کے سیکورٹی سگنل کو نظرانداز کرنے پر سلامتی فورسوں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس دوران کار میں بیٹھے شخص نے کیمپ کے گیٹ کے نزدیک گاڑی میں دھماکہ کردیا۔


دھماکہ میں فوجی کیمپ کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ افغانستان کا ہلمند صوبہ جنگجو تنظیم طالبان کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ افسران نے اس حملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ جنگجو تنظیم نے دھماکے سے متعلق کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ اس درمیان صوبائی پولس کے ترجمان جمال برک زئی نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح پڑوس کے قندھار صوبہ کے قندھار شہر میں بندوق برداروں نے ایک خاتون پولس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

First published: May 04, 2020 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading