ہوم » نیوز » عالمی منظر

بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 ہلاک، 60 سے زائد زخمی

بغداد۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں آج چیک پوسٹ کے نزدیک ایک ٹرک بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2017 11:33 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بغداد میں ٹرک بم دھماکہ، 17 ہلاک، 60 سے زائد زخمی
رائٹرز: فائل فوٹو

بغداد۔  عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں آج چیک پوسٹ کے نزدیک ایک ٹرک بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب تلاشی کے لئے کھڑی دیگر گاڑیوں کے پاس جا کر اپنے ٹرک کو بم سے اڑا لیا جس کی وجہ سے وہاں کھڑی دیگر گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آ گئی۔ تاہم، اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔


تاہم اس طرح کے حملے اسلامک اسٹیٹ گروپ کرتا ہے ۔ عراقی فورسز اس وقت اسلامک اسٹیٹ کے آخری مضبوط گڑھ موصل میں لڑ رہی ہیں۔ اسلامک اسٹیٹ نے سن 2014 میں جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا ان میں سے بہت سے علاقے اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے عراق کے شمالی اور مغربی حصوں میں بم دھماکے شروع کر دیے ہیں۔

First published: Mar 30, 2017 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading