ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے حیدرآباد میں دھماکہ، 24 زخمی

اسلام آباد۔ پاکستان کے حیدرآباد شہر میں آتش بازی سے کئے گئے دھماکے میں کم از کم 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2017 12:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کے حیدرآباد میں دھماکہ، 24 زخمی
علامتی تصویر

اسلام آباد۔ پاکستان کے حیدرآباد شہر میں آتش بازی سے کئے گئے دھماکے میں کم از کم 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاكستان کے اخبار 'ڈان' میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ کالعدم تنظیم جے سندھ متحدہ محاذ کی جانب سے چین ۔پاکستان اقتصادی کوریڈور کی مخالفت میں کئے جانے والے ہڑتال سے پہلے ہوا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حیدرآباد کے ایس ایس پی عرفان بلوچ نے جائے حادثہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ موٹرسائیكل پرسوار نامعلوم حملہ آوروں نے کل عبد الوہاب شاہ جیلانی فلائی اوور واقع دکان پردھماکہ کر دیا اور فرار ہو گئے۔


انہوں نے بتایا، "یہ معمولی دھماکہ تھا جو بال بیرنگ میں لگا ہوا تھا۔ یہ دھماکہ 20 فروری کو ہونے والے جے ایس ایم ایم کی ہڑتال سے منسلک ہے۔ " بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج رمضان پنهوار نے کہا کہ دھماکہ خیز مادہ میں پیلیٹ کا استعمال کیا گیا تھا جس کا وزن 10 گرام تھا۔ گزشتہ سال 14 اگست کو بھی اسی جگہ دھماکہ خیز مادہ سے حملہ کیا گیا تھا۔

First published: Feb 20, 2017 12:16 PM IST