ہوم » نیوز » عالمی منظر

کابل میں ہوئے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 35

کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہوئے ایک خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 24, 2017 02:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کابل میں ہوئے خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی 35
تصویر: یو این آئی

کابل۔  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہوئے ایک خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایک سینئر سرکاری افسر نے یہ اطلاع دی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بھیجی ایک پوسٹ میں اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے دعوی کیا کہ حملے میں 37 انٹیلی جنس محکمہ کے ملازم ہلاک ہوئے ہیں۔ مجاہد نے کہا کہ حملے کا ہدف دو بسیں تھی اور یہ بسیں گزشتہ دو ماہ سے سرویلانس میں تھیں۔


سرکاری سیکورٹی فورسز نے بتایا کہ دھماکے میں ایک بس تباہ ہو گئی۔ حملے میں تین شہری گاڑیاں اور 15 دکانیں تباہ ہوئیں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں تشدد کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سال اب تک تشدد کے واقعات میں 1662 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق کابل میں اس سال مارے گئے لوگوں میں 20 فیصد شہری شامل ہیں۔ مئی کے آخر میں ہوئے ٹرک بم حملے میں 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

First published: Jul 24, 2017 10:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading