ہوم » نیوز » عالمی منظر

صومالیہ میں خود کش کار بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم الشباب نے ہوٹل ’صحافی‘ پر حملہ کی ذمہ داری لی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 10, 2018 11:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صومالیہ میں خود کش کار بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک
علامتی تصویر

موغادیشو۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں جمعہ کو ایک ہوٹل کے احاطے میں ہونے والے دو خودکش کار بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والی شدت پسند تنظیم الشباب نے ہوٹل ’صحافی‘ پر حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ یہ ہوٹل صومالیہ کے فوجداری تحقیقات محکمہ (سی آئی ڈی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہے۔


پولیس کے مطابق ہوٹل کے سکیورٹی اور سی آئی ڈی کے حکام نے بم دھماکوں کے بعد دہشت گردوں پر گولیاں چلائیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس کے ٹھیک تقریبا 20 منٹ بعد ہوٹل کے قریب ایک مصروف سڑک پر ٹک-ٹک گاڑی میں رکھے گئے تیسرے بم میں بھی دھماکہ ہوگیا۔


پولیس افسر محمد احمد نے بتایا کہ ہوٹل میں گھسنے کی کوشش کر رہے چار شدت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے۔

First published: Nov 10, 2018 11:31 AM IST