ہوم » نیوز » عالمی منظر

موغادیشو کے مضافاتی علاقے میں دھماکہ، تین فوجی جوانوں کی موت

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے قریب ایک کار بم کو ناکار بناتے وقت دھماکہ ہونے سے بم ڈسپوزل دستہ میں شامل تین فوجیوں کی آج موت ہو گئی

  • Share this:
موغادیشو کے مضافاتی علاقے میں دھماکہ، تین فوجی جوانوں کی موت
(Reuters)

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے قریب ایک کار بم کو ناکار بناتے وقت دھماکہ ہونے سے بم ڈسپوزل دستہ میں شامل تین فوجیوں کی آج موت ہو گئی۔

پولس میجر محمد حسین نے رائٹر کو بتایا کہ یہ فوجی گاڑی میں لگائے گئے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران اس میں دھماکہ ہوا جس سے دو فوجی جوان ہلاک ہو گئے اور ایک دیگر فوجی زخمی ہو گیا جس کی بعد میں موت ہو گئی ۔ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

First published: May 17, 2017 11:46 PM IST