உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Terrorist Attack on Gurudwara in Kabul: کابل گرودوارے پر حملہ کرنے والا ڈھیر، بم دھماکے میں2 کی گئی جان

    کابل میں واقع گرودوارہ پر دہشت گردانہ حملہ۔ حملہ آور ہلاک۔

    کابل میں واقع گرودوارہ پر دہشت گردانہ حملہ۔ حملہ آور ہلاک۔

    Terrorist Attack on Gurudwara in Kabul: افغانستان کے کابل میں گرودوارے پر حملے پر شیرومنی گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت وہاں موجود سکھوں کو سیکورٹی مہیا کرائے یا انہیں ہندوستان لانے میں مدد کرے۔

    • Share this:
      Terrorist Attack on Gurudwara in Kabul:کابل: کابل میں کرتا پروان گوردوارہ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے، دہشت گردوں نے وہاں دو بم دھماکے کیے اور پھر لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ دہشت گردوں نے گوردوارے میں بھی مسلسل فائرنگ کی۔ طلوع نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے داخلی دروازے کے قریب بم دھماکہ کیا اور پھر عمارت پر دھاوا بول دیا۔ اس حملے میں دو کی موت ہو گئی ہے جب کہ 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس درمیان، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ وہ اس واقعے پر باریکی سے نظر بنائے ہوئے ہیں۔

      بتادیں کہ حملے کے بعد طالبان کے سپاہیوں نے جوابی کارروائی میں سبھی دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا۔ اس حملے میں 3 سپاہی زخمی بتائے جارہے ہیں۔

      افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کابل میں سکھوں کے مندر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے قومی امدادی مشن (UNAMA) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں تمام اقلیتوں بشمول سکھ، ہزارہ اور صوفیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

      بتادیں کہ ہفتہ کو کابل شہر کے ایک گرودوارے پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے حملہ کیے جانے کے بعد ایک سکھ شخص اور ایک سیکورٹی گارڈ سمیت کم سے کم دو شہریوں کی موت ہوگئی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Poor Condition in Afghanistan:سب سے بدترین انسانی بحران سے گزر رہا افغانستان:ریڈکراس

      یہ بھی پڑھیں:
      British Airways Flights Cancellations:اسٹاف کی کمی سے برطانیہ کے ایئرپورٹس پر حالت خراب

      ہرجیندر سنگھ دھامی نے مرکز اور پنجاب حکومت سے کی سکھوں کی سلامتی کی اپیل
      افغانستان کے کابل میں گرودوارے پر حملے پر شیرومنی گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت وہاں موجود سکھوں کو سیکورٹی مہیا کرائے یا انہیں ہندوستان لانے میں مدد کرے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: