اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انڈونیشیا میں 240 مسافروں کو لے کر جارہی کشتی میں لگی آگ،14 لوگوں کی موقع پر ہی موت

    انڈونیشیا میں 240 مسافروں کو لے کر جارہی کشتی میں لگی آگ،14 لوگوں کی موقع پر ہی موت (علامتی تصویر)

    انڈونیشیا میں 240 مسافروں کو لے کر جارہی کشتی میں لگی آگ،14 لوگوں کی موقع پر ہی موت (علامتی تصویر)

    حادثے کو لے کر پولیس کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق، آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہوئی چھ لڑکیوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      جنوبی انڈونیشیا میں پیر کو 240 لوگوں کو لے کر جارہی ایک مسافر کشتی میں آگ لگ گئی، جس سے 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کے ایم ایکسپریس کینٹیکا-77 مشرقی نوسا تینگارا صوبے کے کوپانگ سے کلاباہی کی جانب جارہی تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔

      226 لوگوں کو محفوظ بچایا گیا
      نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آس پاس کے جہازوں کے سیکورٹی گارڈ نے 226 لوگوں کو محفوظ نکال لیا ہے۔ جب کہ، 14 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جزائر کے ملک انڈونیشیا میں اس طرح کی افسوسناک واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں آنے جانے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں کشتی میں سواری کرتے ہیں۔

      اسکول میں آگ لگنے کے بعد 11 کی موت
      یوگانڈا کی راجدھانی کمپالا کے ایک اسکول میں آگ لگنے کے بعد 11 بچوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک معذورین کا اسکول تھا، جہاں آدھی رات کے وقت اچانک آگ لگ گئی۔ اسکول کے بانی کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق، آگ اسکول کے چار ہوسٹلوں میں سے ایک میں لگی تھی۔ اس ہاسٹل میں زیادہ تر لڑکیاں رہتی تھیں، حادثے میں 11 لڑکیوں کی جلنے سے موت ہوگئی، جب کہ چھ تشویشناک زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی نئی ایڈوائزری ، کہا: جلد چھوڑ دیں ملک

      یہ بھی پڑھیں:
      طوفان ’سیترنگ‘ بنگلہ دیش سے ٹکرانے کا خطرہ، آج کئی اضلاع میں شدید بارش کا اندیشہ

      چھ کی حالت بنی ہوئی ہے تشویشناک
      حادثے کو لے کر پولیس کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق، آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہوئی چھ لڑکیوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ حالانہ ابھی تک اس بات کی جانکاری نہیں ہوئی ہے کہ اسکول میں کن وجوہات سے آگ لگی تھی۔ حادثے کو لے کر جاری کی گئی آفیشل جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی میں ماری گئی بچیوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہے۔ ان کی نعشوں کی پہچان کرنا مشکل ہے۔ اب ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعے نعشوں کی پہچان یقینی بنائی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: