ہوم » نیوز » عالمی منظر

انڈونیشیا جانے والی کشتی صباح کے نزدیک غرقاب، 13 کے ڈوبنے کا اندیشہ

کوالالمپور۔ ملیشیا سے انڈونیشیا جانے والی کشتی جس میں 15 افراد سوار تھے ، انڈونیشیا کے جزیرے صباح کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔

  • Share this:
انڈونیشیا جانے والی کشتی صباح کے نزدیک غرقاب، 13 کے ڈوبنے کا اندیشہ
فائل فوٹو

کوالالمپور۔ ملیشیا سے انڈونیشیا جانے والی کشتی جس میں 15 افراد سوار تھے ، انڈونیشیا کے جزیرے صباح کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔ اب تک صرف دو لوگ زندہ ملے ہیں۔ زندہ بچنے والے میاں بیوی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب ہوا تھا مگر ایک روز بعد ملیشیا کے حکام کو خبرملی۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے مگر 24 گھنٹہ تاخیر سے خبر ملنے کی وجہ سے تلاش مشکل ہوگئی ہے۔

بحری امور کے ڈائرکٹر محمد زوبیل مات سوم نے کہا ’’اندیشہ ہے کہ 13 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں کپتان اور ایک بچہ شامل ہے۔ تلاش ابھی جاری رکھی جائے گی کہ شاید کوئی زندہ مل جائے۔

First published: Feb 09, 2017 08:10 PM IST