ہوم » نیوز » عالمی منظر

عراق میں ریستوران اور پولس چوکی پر دہشت گردانہ حملے ، کم از کم 50 افراد کی موت

جنوبی بغداد کے ناصریہ شہر میں ایک رستوران اور پولس چوکی پر دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم سے کم 50 تک بڑھ گئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Sep 14, 2017 10:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عراق میں ریستوران اور پولس چوکی پر دہشت گردانہ حملے ، کم از کم 50 افراد کی موت
تصویر: رائٹرز

بغداد: جنوبی بغداد کے ناصریہ شہر میں ایک رستوران اور پولس چوکی پر دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم سے کم 50 تک بڑھ گئی ہے ، جس میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہيں۔ آج پولس اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ناصریہ کے ہیلتھ محکمہ کے اہلکار جاسم الخالدی نے بتایا کہ 50 لاشیں شہر کے سپتال میں لائی گئی ہیں، دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہے، اس وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا۔

پولس کے ذرائع نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے جنوب مغربی ناصریہ شہر میں ایک ریسٹورینٹ کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور پولس اہلکاروں پر تین حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن اس علاقے میں عراقی سکیورٹی فورس اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے خلاف لڑ رہی ہے۔

First published: Sep 14, 2017 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading