سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگی کی موت کے معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ایک ترکی اخبار کے مطابق خشوگی کا قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے لاش کو تیزاب سے جلا دیا تھا اور پھر نالی میں پھینک دیا تھا۔ استنبول میں سعودی سفات خانہ کے پاس ایکی نالی سے لئے گئے سیمپلوں پر تیزاب کے تھکے ملے ہیں۔ جس کی بنیاد پر اخبار نے یہ دعوی کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری اخبار 'ڈیلی صباح ' نے ذرائع کے حوالے سے سنیچر کو ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ خشوگی کا قتل کیا گیا پھر ان کی لاش کواستنبول میں سعودی سفارت خانہ کے پاس تیزاب سے جلایا گیا اور نالی میں بہا دیا گیا ، تاکہ ثبوت مٹ جائے۔
اخبار کا دعوی ہے کہ 2 اکتوبر کو خشوگی استنبوک سفارت خانے سے غائب ہو گئے۔ انہیں آخری مرتبہ سفارت خانے میں داخل کرتے دیکھا گیا تھا۔ وہاں وہ اپنی شادی کیلئے کچھ ڈاکیومینٹس لینے گئے تھے۔ ابھی تک پولیس کو ان کی لاش نہیں مل پائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔