ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش کو ملا پہلا ٹرانسجینڈر نیوز اینکر، 8 مارچ سے ٹی وی پر نظر آئیں گی تنشووا آنن ششیر

ڈھاکہ بنگلہ دیش Bangladesh کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر Boishkahi TV نے بنگلہ دیش میں پہلی بار ٹرانسجینڈر نیوز اینکر (Transgender News Anchor) مقرر کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے اس پہلے نیوز اینکر کا نام تنشووا آنن ششیر ہے جو ایک باصلاحیت ماڈل اور اداکار بھی ہیں

  • Share this:
بنگلہ دیش کو ملا پہلا ٹرانسجینڈر نیوز اینکر، 8 مارچ سے ٹی وی پر نظر آئیں گی تنشووا آنن ششیر
بنگلہ دیش کے اس پہلے نیوز اینکر کا نام تنشووا آنن ششیر ہے جو ایک باصلاحیت ماڈل اور اداکار بھی ہیں

ڈھاکہ بنگلہ دیش Bangladesh کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر  Boishkahi TV نے  بنگلہ دیش میں پہلی بار ٹرانسجینڈر نیوز اینکر   (Transgender News Anchor)  مقرر کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے اس پہلے نیوز اینکر کا نام تنشووا آنن ششیر ہے جو ایک باصلاحیت ماڈل اور اداکار بھی ہیں۔ تنشووا آنن ششیر 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بطور نیوز پرزینٹر کے طور پر اپنی نئی اننگ کا آغاز کریں گی۔ دا ڈیلی اسٹار کے مطابق  تنشووا آنن ششیر  نے 2007 میں تھیئیٹر منڈلی نٹوا کے ساتھ اپنے کریئر کا ا آغاز کیا۔ وہ دو سال سے زیادہ عرصہ سے منڈلی بوٹ ٹولا کا حصہ رہی ہیں اس دوران کئی کردار میں وہ نظر آئیں۔ اس سال وہ دو فیچر فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔


ڈیلی بنگلہ دیش کے مطابق Boishkahi TV چینل کے تعلقات عامہ کے افسر دلال خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنے چینل کی خبروں اور ڈرامہ ٹیم میں جشن آزادی گولڈن جوبلی اور یوم خواتین کے موقع پر دو ٹرانسجینڈر خواتین کو مقرر کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے عوام ایک ٹرانسلیینڈر خاتون کو سرکاری نیوز بلیٹن میں خبر پیش کرتے ہوئے دیکھیں گے  جو آزادی کے 50 سالوں میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ 8 مارچ 2021 (پیر) کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تنشووا آنن شیشر Boishkahi TV پر اپنا پہلا نیوز بلیٹن پیش کریں گی۔ ۔ اس کے ذریعے  Boishkahi TV   ملک میں ایک بے مثال مثال قائم کرنے جا رہا ہے۔بتادیں کہ ایک ڈانسر، ماڈل، وائس آرٹسٹ تنشووا آنن شیشر کا پہلی مرتبہ ٹرانسجینڈر نیوز اینکر بننے کی مثال بنگلہ دیش میں ہزاروں ٹراندیجنڈر خواتین کو متاثر کرے گا۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 07, 2021 12:06 PM IST