ڈھاکہ۔ بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑا نے دنیا بھر کے بچہ پنا گزینوں کی مدد کے لئے بین الاقوامی برادری سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔پرینکا چوپڑا نے كاتپلونگ پناہ گزین کیمپ سے اپنے فیس بک پر لائیو پیغام نشر کرتے ہوئے روہنگیا بحران کے ذکر کے علاوہ یونیسیف کی طرف بچوں کے تحفظ کی کوششوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انهوں نے کہا کہ عالمی برادری کو روہنگیا بچوں کی خاطر آگے آنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ یہ بچے کن حالات میں رہ رہے ہیں، ان کے سامنے خوراک ، صاف پانی، گھر، صفائی اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل ہیں، جنہیں حل کیا جانا ضروری ہے۔ انهوں نے 'فیس بک' پر لکھا کہ "ہر بچے كو اپنے مستقبل کی فکر کرنے کا حق ہے، وہ چاہے جس بھی نسل، مذہب یا ملک کا ہو۔ اس سے کوئي فرق نہیں پڑتا کہ ان کے باپ دادا نے کیسے کیسے کام کئے، لیکن ہمیں معاشرے کی حفاظت کی فکر ہے،ساتھ ہی ان کے تئيں ہمدردی دکھائے جانے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری کو ان بچو ں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے، اگرچہ یہ بچے بھٹکی برادری کے هوں"۔ ان کیمپوں میں قریب 700،000 پناہ گزین ہیں جن میں 60 فیصد بچے ہیں، جنہیں بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں۔ مناسب صفائی نہ هونے سے ان کیمپوں میں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام بچہ پناہ گزین پڑھنا لکھنا چاہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پناہ گزیں نے بنگلہ دیش کی اور سے دی گئی مدد کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پرینکا نے کہا کہ "اب کم از کم یہ بچے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور میں آج پانچ سال کے ایک بچے سے ملی۔ اس بچے نے کہا کہ وہ صحافی بن کر دنیا كو بتانا چاہتا ہے کہ جب بہت سے ممالک میں جنگ هوتے ہیں، تو وہ سب کے لئے برا ہوتا ہے"۔ پرینکا چوپڑا قریب 12 برسوں سے 'یونیسیف' کی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔