உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Afghanistan : مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، مارا گیا تحریک طالبان پاکستان کا ٹاپ کمانڈر

    Afghanistan : مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، مارا گیا تحریک طالبان پاکستان کا ٹاپ کمانڈر ۔ فائل فوٹو ۔

    Afghanistan : مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، مارا گیا تحریک طالبان پاکستان کا ٹاپ کمانڈر ۔ فائل فوٹو ۔

    Bomb Blast in Afghanistan : افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک پراسرار دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک اعلیٰ کمانڈر عمر خالد خراسانی اور تین دیگر اہم دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک پراسرار دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک اعلیٰ کمانڈر عمر خالد خراسانی اور تین دیگر اہم دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ یہ جانکاری پیر کو پاکستانی میڈیا کی ایک خبر میں دی گئی ہے ۔ دی ایکسپریس ٹریبیون اخبار کی ایک خبر میں  کہا گیا گیا ہے کہ افغان حکام اور مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کو خراسانی سمیت دہشت گرد تنظیم کے سینئر کمانڈروں کو لے جارہی گاڑی کو پراسرار دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: یو اے ای کی شہزادی نےغزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف اٹھائی آواز!


      رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکردہ دہشت گرد ایک میٹنگ کیلئے صوبے کے ضلع بیرمل جا رہے تھے، تبھی ان کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ اخبار نے ایک اعلیٰ افغان اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ میں گاڑی میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔ اخبار نے کہا کہ ان میں ٹی ٹی پی کے اعلیٰ کمانڈر جیسے عبدلولی مہمند، مفتی حسن اور حفیظ دولت خان شامل تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: غزہ پٹی پر لگاتار اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےطلب کیاہنگامی اجلاس


      مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کو جب ٹی ٹی پی رہنماؤں کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آئی، تب وہ "مشاورت" کے لیے جا رہے تھے ۔ قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے خراسانی کو ٹی ٹی پی کا اعلیٰ کمانڈر سمجھا جاتا تھا۔

      بتادیں کہ دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی پورے پاکستان میں شریعت کا نفاذ چاہتا ہے۔ خراسانی پر ایک کروڑ روپے کا انعام بھی تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: