ہوم » نیوز » عالمی منظر

صومالیہ کے پنٹ لینڈ علاقے میں بم دھماکہ میں چھ فوجی ہلاک

صومالیہ میں پنٹ لینڈ علاقے میں واقع بندر گاہی شہر بوساسو کے مضافات میں آج فوج کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی جس سے کم از کم چھ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 23, 2017 09:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
صومالیہ کے پنٹ لینڈ علاقے میں بم دھماکہ میں چھ فوجی ہلاک
صومالیہ میں پنٹ لینڈ علاقے میں واقع بندر گاہی شہر بوساسو کے مضافات میں آج فوج کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی جس سے کم از کم چھ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔

بوساسو : صومالیہ میں پنٹ لینڈ علاقے میں واقع بندر گاہی شہر بوساسو کے مضافات میں آج فوج کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئی جس سے کم از کم چھ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ فوج کے افسر نے یہ اطلاع دی۔ القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

پنٹ لینڈ فوج کے ایک میجر محمد ابراہیم نے رائٹر کو بتایا کہ فوج کے جوانوں کو لے کر جا رہا پک اپ ٹرک سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گیا جس سے چھ فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

الشباب کے ترجمان شیخ ابو مصعب نے رائٹر کو بتایا کہ ہمارے گروپ نے آج بوساسو میں فوجی ٹکڑی کے پک اپ کو بم دھماکہ سے اڑا دیا جس میں کچھ فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ حملہ ہم نے کروایا ہے۔

First published: Apr 23, 2017 09:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading