உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغان بحران ختم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا- برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دعویٰ

    افغان بحران ختم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا- برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا بڑا بیان

    افغان بحران ختم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا- برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا بڑا بیان

    Afghanistan Crisis: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن (UK Prime Minister Boris Johnson) نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیں طالبان (Taliban) حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔

    • Share this:
      لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن (UK Prime Minister Boris Johnson) نے طالبان (Taliban) سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان بحران (Afghanistan Crisis) کو ختم کرنے کے لئے انہیں طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق، افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سال 15 اگست کو طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہاں کے حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔ اقتصادی محاذ پر ملک کئی بحران سے گھرا ہوا ہے۔ کئی ممالک نے ابھی تک طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر منظوری نہیں دی ہے۔

      بورس جانسن نے طالبان سے متعلق یہ باتیں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہیں۔ لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سارہ چمپئن نے کہا، ’افغانستان میں خشک سالی ہورہی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ نصف سے زیادہ لوگ بہت شدید سردیوں میں بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔ آپ نے اور مدد کا وعدہ کیا ہے، وہ کیسے اور کب دی جائے گی‘؟

      بورس جانسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہاں حالات بگڑ رہے ہیں، لیکن برطانیہ کو طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
      بورس جانسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کے حالات بگڑ رہے ہیں، لیکن برطانیہ کو طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔


      بورس جانسن کا جواب

      اس کے جواب میں بورس جانسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہاں حالات بگڑ رہے ہیں، لیکن برطانیہ کو طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’بھلے ہی طالبان ہر افغانی کی آواز نہ ہوں، لیکن ان کی حکومت ہے۔ وہاں سے لوگوں کی بھلائی کے لئے برطانیہ کی حکومت کو طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ برطانیہ کو ان کے ساتھ تعاون کے لئے آگے بڑھنا ہی چاہئے اور بڑھنا ہی ہوگا۔ وہاں کے لوگوں کے لئے یہ بے حد ضروری ہے‘۔

      طالبان نے بیان کا کیا استقبال

      بورس جانسن کے اس بیان کا طالبان کی حکومت نے استقبال کیا ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق، طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ نے کہا، ’ہم لوگ برطانوی وزیر اعظم کے بیان کا استقبال کرتے ہیں۔ دونوں طرف سے ہونے والے تعاون سے طالبان کے ساتھ باہری دنیا کے رشتے مضبوط اور بہتر ہوسکیں گے۔ تعاون اور بات چیت کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہر چیلنج کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: