ہوم » نیوز » عالمی منظر

برازیل ڈیم حادثہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینتونیو گوٹریس نے کیا اظہار تعزیت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے برازیل کے صوبہ مِناس گیرائس میں جمعہ کو ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 27, 2019 01:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برازیل ڈیم حادثہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینتونیو گوٹریس نے کیا اظہار تعزیت
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ا ینتونیو گوتریس: فائل فوٹو، فوٹو یو این آئی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے برازیل کے صوبہ مِناس گیرائس میں جمعہ کو ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اس حادثے میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایمرجنسی راحت اور بچاؤ کام اور ڈھونڈنے کی کوششوں میں برازیل کی مدد کر نے کو تیا ر ہے۔

غورطلب ہے کہ برازیل کی مشرقی ریاست مِنا س گیرائس میں جمعہ کی صبح ملک کی سب سے بڑی کان کن کی کمپنی ویلے کی ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے 34 افراد کی موت ہو گئی۔ ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے ماحولیات اور مکانوں کو سخت نقصان پہنچاہے۔

صوبے کے گورنر رومیوزیما نے ہفتہ کو کہا کہ راحت اور بچاؤ کام جاری ہےلیکن اب لوگوں کے زندہ بچ پانے کی امید بہت کم ہے۔


بھاری تباہی : برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے مچی تباہی، کم از کم 40 کی موت، 300 افراد لاپتہ

First published: Jan 27, 2019 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading