உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اینٹ سے مار کر خاتون نے کردیا حاملہ دوست کا قتل، پیٹ سے نکال لیا 9 ماہ کا نوزائیدہ بچہ

    اینٹ سے مار کر خاتون نے کردیا حاملہ دوست کا قتل، پیٹ سے نکال لیا 9 ماہ کا نوزائیدہ بچہ

    اینٹ سے مار کر خاتون نے کردیا حاملہ دوست کا قتل، پیٹ سے نکال لیا 9 ماہ کا نوزائیدہ بچہ

    برازیل کے کینیلنہا (Canelinha) میں گزشتہ 27 اگست کو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ 24 سال کی فلیویا گوڈنہو مافرا (Flavia Godinho Mafra) 9 ماہ کی حاملہ تھیں، جب ان کی بیسٹ فرینڈ روسالبا ماریا گرم (Rosalba Maria Grime) نے ان کا نقلی بیبی شاور اور فوٹو شوٹ کرنے کا آفر دیا۔ وہ دوست کو ایک سنسان جگہ پر لے گئیں، جہاں اینٹوں کا کام ہوتا تھا۔ روسالبا نے فلیویا پر اینٹ (Woman Killed Friend With Brick) سے کئی بار حملہ کیا، جب وہ بری طرح زخمی ہوگئیں تو ایک چاقو سے اس کا پیٹ کاٹ کر اس کے غیر پیدائشی بچہ کو حمل (Woman Cuts Friend Womb to Steal Unborn Baby) میں سے نکال لیا۔

    • Share this:
      تاریخ میں جرم سے جڑی کئی بڑی وارداتوں نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ان حادثات کے سبب لوگ سہم گئے ہیں۔ جرائم سے متعلق کئی ایسی وارداتیں ہیں، جن کا نتیجہ بھی بے حد دل دہلا دینے والا ہے۔ حال ہی میں برازیل میں ایک ایسا ہی حادثہ (Brazil Crime News) سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون کی درد ناک موت ہوگئی۔ حیرانی کی بات یہ رہی کہ خاتون کا قتل اس کی دوست (Brazil Woman Killed Pregnant Friend) نے ہی کیا تھا۔

      ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، برازیل کے کینیلنہا (Canelinha) میں گزشتہ 27 اگست کو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ 24 سال کی فلیویا گوڈنہو مافرا (Flavia Godinho Mafra) 9 ماہ کی حاملہ تھیں، جب ان کی بیسٹ فرینڈ روسالبا ماریا گرم (Rosalba Maria Grime) نے ان کا نقلی بیبی شاور اور فوٹو شوٹ کرنے کا آفر دیا۔ وہ دوست کو ایک سنسان جگہ پر لے گئیں، جہاں اینٹوں کا کام ہوتا تھا۔ روسالبا نے فلیویا پر اینٹ (Woman Killed Friend With Brick) سے کئی بار حملہ کیا، جب وہ بری طرح زخمی ہوگئیں تو ایک چاقو سے اس کا پیٹ کاٹ کر اس کے غیر پیدائشی بچہ کو حمل (Woman Cuts Friend Womb to Steal Unborn Baby) میں سے نکال لیا۔ پھر اس نے خاتون کو ایک خالی بھٹی میں مرنے کے لئے ڈال دیا، جہاں اس کی ہیمریج سے موت ہوگئی۔.

      woman killed pregnant friend 1
      قتل کرنے والی خاتون روسالبا ماریہ گرم۔ (تصویر: Twitter/@Vegz05)


      ڈاکٹروں نے خاتون کو کیا پولیس کے حوالے

      فلیویا کے مرنے کے بعد روسالبا اپنے پارٹنر کے ساتھ ایک اسپتال پہنچی۔ اس نے اپنے پارٹنر کو بھی اندھیرے میں رکھا۔ اس نے پارٹنر کو بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہے، جب وہ بچہ لے کر آئی تو اس نے اس سے کہا کہ وہ ان کا ہی بچہ ہے۔ اسپتال پہنچنے پر اس نے ڈاکٹروں کو اپنی اچانک ڈلیوری کے بارے میں بتایا، لیکن ڈاکٹروں کو شک ہوا اور انہوں نے فوراً ہی پولیس کو فون کردیا، جس کے بعد خاتون پکڑی گئی۔

      خاتون نے عدالت میں جرم کو مانا

      عدالت میں خاتون نے بتایا کہ وہ فلیویا سے چڑھتی تھی اور اس کا بچہ چرانا چاہتی تھی۔ اس لئے اس نے آن لائن ریسرچ کرکے پتہ کیا کہ پیٹ میں سے بچہ کیسے نکالتے ہیں۔ اس پورے حادثہ کے بعد خاتون کے پارٹنر کو بھی مجرم مانا جا رہا تھا، مگر جب یہ ثابت ہوا کہ اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، تو پھر اسے چھوڑ دیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ خاتون کو 57 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: