உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دردناک: بیوی نے کیا جنسی تعلقات بنانے سے انکار، شوہر کو آیا غصہ، اپنے ہی بچے کے ساتھ کر ڈالا گھنونا کام

    نشے میں دھت والد نے اپنے ہی چھ ماہ کے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے

    نشے میں دھت والد نے اپنے ہی چھ ماہ کے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے

    ایک شخص نے اپنے معصوم بیٹے کو صرف اس لئے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ اس کی بیوی نے اس کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے سے انکار کر دیا تھا۔ معاملہ برازیل کے شہر لوزیانیا کا ہے۔

    • Share this:
      برازیل (Brazil) میں ایک شخص نے اپنے معصوم بیٹے کو صرف اس لئے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ اس کی بیوی نے اس کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے سے انکار کر دیا تھا۔ معاملہ برازیل کے شہر لوزیانیا کا ہے۔ پولیس کے مطابق نشے میں دھت والد نے اپنے ہی چھ ماہ کے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ دراصل بیوی کے سیکس انکار کرنے پر والد نے بیوی سے غصہ ہو کر اپنے معصوم بیٹے کو ہی گولی مار موت (Death) دی۔ جس کی عمر ابھی صرف چھ ماہ تھی۔ مائیکان سلسٹیانی سلوا نام کے اس شخص کو سینٹرل ۔ ویسٹ برازیل کے لوزیانیا میں واقع گھر سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

      مائیکان سلسٹیانی سلوا نے اپنی بیوی جینیفر سے بحث ہونے کے بعد بیٹے کو گولی ماری۔ واقعے کے بعد بچے مائیکل کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مائیکان سلسٹیانی سلوا کے گھر سے ایک پستول برآمد کی ہے ۔ ساتھ ہی کئی راؤنڈ گولیاں بھی ملی ہیں ۔ ملزم مائیکان سلسٹیانی سلوا کا کہنا ہے کہ اس نے اس دوران شراب پی رکھی اور گانجا بھی پی رکھا تھا، وہ بری طرح نشے مین دھت تھا اس لئے وقعے کے بارے میں کچھ بھی یاد نہیں ہے۔

      جانچ کرنے والے ڈینیل مارٹنس فیراری نے میڈیا کے مطابق، " ہمیں امیدا ہے کہ ملزم جو چاہتا تھا ، اسے وہ نہیں ملا تو اس نے غصے میں بغیر کچھ سوچے سمجھے بچے کو گولی مار ڈالی۔

      ملزم مائیکان سلسٹیانی سلوا اور اس کی بیوی جینیفر چار سے سے ساتھ ہیں۔ ان کے دوستوں کے مطابق سوشل پر انہیں لولی اینڈ آئیڈیل کپل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مائیکل ان کی پہلی اولاد تھی ۔ وہیں مائیکان سلسٹیانی سلوا کے خلاف اس سے پہلے کوئی جرم کا معاملہ نہیں ہے۔
      Published by:sana Naeem
      First published: