ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، بس سے اتار کر 14 لوگوں کو ماری گولی

پاکستان کے بلوچستان میں ایک بس پر حملہ ہو گیا ہے۔ اس میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

  • Share this:
پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، بس سے اتار کر 14 لوگوں کو ماری گولی
علامتی تصویر: رائٹرز

پاکستان کے بلوچستان میں ایک بس پر حملہ ہو گیا ہے۔ اس میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ مکران کوسٹل ہائی وے پر ہوا۔ پاکستانی انگریزی اخبار ڈان کی ویب سائٹ کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے فوج کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ 15۔20 حملہ آوروں نے 17 اپریل اور 18 اپریل کی درمیانی رات بزی ٹاپ علاقے میں اور مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادر جارہی 5 سے 6 بسوں کو روک لیا۔

حملہ آوروں نے بس میں سوار مسافروں کے آئی کارڈ چیک کئے اور ان میں سے 16 کو بس سے اتارا اور 14 گولی مار دی۔ ان میں سے 2 فرار ہونے میں کامیاب رہے اور بھاگ کر پاس کے چیک پوسٹ چلے گئے۔ دونوں زخمیوں کا اور مارا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس محسن حسن بٹ نے ڈان کو بتایا کہ اس حملے میں مسافروں کو نشانہ بناکر مارا گیا کیونکہ اس سے پہلے وہ مسافروں کے آئی ڈی چیک کر چکے تھے جس کے بعد انہیں قریب سے گولی ماری گئی۔ فی الحال انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابھی تک قتک کے مقصد اور مسافروں کی پہچان کے بارے میں کچھ بھی جانکاری نہیں ملی ہے۔

First published: Apr 18, 2019 12:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading