سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کے لئے کشمیر کے لوگوں کو بھڑکا رہا ہے جیش محمد

اس ہفتے کی شروعات میں جیو ٹی وی پر انٹرویو میں امریکہ کے ایک افسر نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف اٹھائے گئے قدموں کیلئے پاکستان کی تعریف کی تھی۔

Aug 23, 2019 09:20 AM IST | Updated on: Aug 23, 2019 09:26 AM IST
سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی کے لئے کشمیر کے لوگوں کو بھڑکا رہا ہے جیش محمد

مسعود اظہر: فائل فوٹو

امریکہ نے حال ہی میں جیش محمد کے خلاف پاکستان کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں کی تعریف کی تھی لیکن بین الاقوامی سطح پرپابندی کا سامنا کرنے والے یہ دہشت گرد تنظیم ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر متحریک ہو گیا ہے اور اس نے اپنا پہلا عوامی پیغام جاری کیا ہے۔فرسٹ پوسٹ کی خبر کے مطابق اردو زبان میں لکھے ایک پیغام میں کہا گیا ہے۔ "ایسے لوگ ہیں جو چپ ہیں لیکن بڑا کام کر رہے ہیں"۔ یہ پیغام جیش کی وردی پہنے ایک دہشت گرد کی تصویر کے اوپر لکھا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر نے پوسٹر چھپوایا ہے۔

اس ہفتے کی شروعات میں جیو ٹی وی پر انٹرویو میں امریکہ کے ایک افسر نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف اٹھائے گئے قدموں کیلئے پاکستان کی تعریف کی تھی۔ہندستانی خفیہ ایجنسی  کے افسران نے کہا کہ جیش محمد کا عوامی پیغام اس با ت کا ثبوت ہے کہ پاکستان فوج نے اس پر جو لگام کسی تھی اس میں ڈھیل دی جارہی ہے اور ایسا کشمیر مسئلہ کو لیکر کیا جارہا ہے۔گزشتہ ہفتے پاکستان میں جہادی سوشل میڈیا فیڈ نے اہک پیغام پھیلایا تھا جس کیلئے مسعود اظہر کو ذمہ دار بتایا جارہا ہے۔ اس میں لکھا گیا تھا "کشمیر کو باہر نکلنے (سڑکوں پر) کی ضرورت ہے۔ تب دشمن امن اور  بات چیت کی بھیک مانگے گا"۔

 

Loading...

Loading...