ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوا زبردست دھماکہ، کم ازکم دو لوگوں کی موت، 15 زخمی

پاکستان واقع لاہور میں موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ اس میں 20-10 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جوہر ٹاون کے اکبر چوک میں یہ دھماکہ ہوا۔

  • Share this:
پاکستان میں حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوا زبردست دھماکہ، کم ازکم دو لوگوں کی موت، 15 زخمی
پاکستان میں حافظ سعید کے گھر کے باہر ہوا زبردست دھماکہ

اسلام آباد: پاکستان واقع لاہور میں موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ اس میں 20-10 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جوہر ٹاون کے اکبر چوک میں یہ دھماکہ ہوا۔ دھماکہ ہوتے ہی موقع پر سیکورٹی ایجنسیاں پہنچ گئیں۔ CNN-News18 نامہ نگار آدتیہ راج کول کے مطابق، مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس گھر کے باہر دھماکہ ہوا، وہاں مشتبہ افراد آتے جاتے رہتے تھے۔ حالانکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ دھماکہ کے وقت حافظ سعید گھر میں تھا یا نہیں۔


پاکستان نیوز چینل ARY نیوز کے مطابق 3-2 لوگ معمولی طور پر زخمی ہیں، وہیں کم از کم 4 افراد کی حالت سنگین ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد موقع پر پہنچے پولیس افسر نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ گیس کی پائپ لائن میں بھی دھماکہ ہوسکتا ہے۔ ابھی اس کی جانچ جاری ہے۔


وہیں حافظ سعید سے متعلق سوال کو پولیس افسر نے انسنی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بابت جانچ جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھماکہ اتنا تیز تھا کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خبر لکھے جانے تک اس حادثہ میں 15 لوگ زخمی ہیں اور 4 کی حالت سنگین ہے۔ وہیں 2 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مقامی نیوز ایجنسیوں سے افسران نے کہا کہ جب تک کچھ واضح اطلاعات نہیں ملیں گی وہ میڈیا سے کچھ نہیں کہیں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 23, 2021 01:34 PM IST