ہوم » نیوز » عالمی منظر

....پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسپتال میں پڑا دل کا دورہ

نواز شریف کے بھائی اور پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج اس سے متعلق جانکاری دی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہوتی جارہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 26, 2019 03:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
....پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسپتال میں پڑا دل کا دورہ
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر نے سنیچر کو دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا ہلکا دورہ پڑا ہے۔ حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب ان کا لاہور کے سروسیز اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

حامد میر نے ٹوئٹ کیا کہ ’’سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کے سروسیز اسپتال میں دل کا دور ہ پڑا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دل کے دورے سے بچالیا گیا اب وہ کمزوری محسوس کررہے ہیں‘‘۔

نواز شریف کے بھائی اور پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج اس سے متعلق جانکاری دی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صحت خراب ہوتی جارہی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق نواز شریف کی ماں شمیمہ بیگم بھی سنیچر کو اپنے بیمار بیٹے سے ملنے کے لئے سروسیز اسپتال پہنچیں۔

نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد میں تیزی سے گراوٹ آنے کےبعد اس ہفتہ سروسیز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں بھرتی کرانے کے بعد سے سابق وزیراعظم کی صحت اور خراب ہوئی ہے۔ خون چڑھانے کے بعد پلیٹ لیٹس معمول پر آگیا تھا لیکن بعد میں پھر کم ہوگیا۔ انہیں دوبارہ خون چڑھایاگیا اور اس کے بعد سے ان کا اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔

First published: Oct 26, 2019 03:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading