ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایکسکلوزیو: حزب المجاہدین دہشت گرد خالد سیف اللہ کا دعویٰ، ہندستان ختم تو ہندوتو ختم

سیف اللہ نے جہاد کی دھمکی دی ہے۔ سیف اللہ نے نفرت پھیلانے اور دہشت گردوں کو ورغلانے کیلئے ہندو مذہب کے خلاف بیان بازی کی ہے۔ سیف اللہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں سیف اللہ پر تشدد باتیں کہہ رہا ہے۔

  • Share this:
ایکسکلوزیو: حزب المجاہدین دہشت گرد خالد سیف اللہ کا دعویٰ، ہندستان ختم تو ہندوتو ختم
ایکسکلوزیو: حزب المجاہدین دہشت گرد خالد سیف اللہ کا دعویٰ، ہندستان ختم تو ہندوتو ختم

پاک  مقبوضہ  کشمیر  میں  ہندستان  مخالف  ماحول  بنایا  جارہا  ہے۔  حزب  المجاہدین  کے  سرغنہ  سید  صلاح  الدین  کے  گرگے  سیف  اللہ  نے  ہندو  مذہب  اور  ہندستان  کے  خلاف  زہر  اگلا  ہے  جس  کا  ویڈیو  سامنے آیا  ہے۔

سیف اللہ نے جہاد کی دھمکی دی ہے۔ سیف اللہ نے نفرت پھیلانے اور دہشت گردوں کو ورغلانے کیلئے ہندو مذہب کے خلاف بیان بازی کی ہے۔ سیف اللہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں سیف اللہ پر تشدد باتیں کہہ رہا ہے۔

سیف اللہ نے کہا کہ 'ہم نے اس کھلونے کو کھیلنے کیلئے نہیں رکھا ہے۔ ہمیں اس کھلونے کو استعمال کرنا ہے۔ یاد رکھئے گا میں یہ ہندستان پر استعمال کروں گا اور ہندستان مٹ جائے گا، ہندستان مٹ جائے گا اور ہندستان کے ساتھ ہندوتو بھی مٹ جائے گا'۔

سیف اللہ نے کہا کہ آپ ہی کھلونا استعمال کریں گے۔ پاکستان بھی نہیں رہے گا لیکن مسلمان پھر بھی 56 ملکوں میں موجود ہیں۔ مسلمان زندہ رہیں گے، اسلام زندہ رہے گا، ہندوازم مٹے گا اور ہندوتو ختم ہوجائے گا"۔

یہ ویڈیو پاک مقبوضہ کشمیر مظفر آباد کا ہے۔ خالد سیف اللہ نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی ریلی میں یہ باتیں کہیں۔ سیف اللہ نے کہا 'لہذا آپ خود ہندستان کے ساتھ دو۔دو ہاتھ ہو جایئے۔۔۔ میرے دوستوں ۔۔۔ میرے بزرگوں۔۔۔ اس جلسے میں بہت سارے مجاہدین موجود ہیں جنہوں نے بارڈر ادھر سے ادھر ، ادھر سے ادھر کراس کیا'۔۔۔

First published: Aug 29, 2019 03:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading