ہوم » نیوز » عالمی منظر

خلیجی ممالک بشمول قطر نے’یکجہتی و استحکام‘ کے معاہدے پر کئے دستخط

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس تمہید کے ساتھ کہ درپیش آزمائشوں کی وجہ سے خطے میں اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کہا کہ خاص طور پر ایران کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل کے پروگرام اور تخریب کاری اور تباہی کے منصوبوں سے لاحق خطرات بڑی آزمائشیں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 06, 2021 12:04 AM IST
  • Share this:
خلیجی ممالک بشمول قطر  نے’یکجہتی و استحکام‘ کے معاہدے پر کئے دستخط
شہزادہ محمد بن سلمان کی فائل فوٹو: فوٹو اے ایف پی

ریاض۔ قطر اور چار عرب ریاستوں کے درمیان مصالحت کے اگلے پڑاو میں آج خلیجی ممالک بشمول قطر کے رہنماؤں نے’یکجہتی و استحکام‘ سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کردئیے۔ چھ رکنی خلیج ممالک کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے شہر العلا میں اس اعلامیے پر دستخط کئیے گئے۔ سعودی عرب نے اس معاہدے کا رُخ ایران کی طرف موڑتے ہوئے اس کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل کے پروگرام کو ایک بڑی آزمائش گردانا۔


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس تمہید کے ساتھ کہ درپیش آزمائشوں کی وجہ سے خطے میں اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کہا کہ خاص طور پر ایران کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل کے پروگرام اور تخریب کاری اور تباہی کے منصوبوں سے لاحق خطرات بڑی آزمائشیں ہیں۔


تجزیہ کاروں کا بہر حال کہنا ہے کہ معاہدہ ابتدائی نوعیت کا ہوسکتا ہے جس کا تعلق ممکنہ طور پر قطر کے خلاف کئے جانیوالے تمام اقدامات کو فوری طور پر ختم نہ کرنے کے بارے میں ہوسکتا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 'دہشت گرد' گروہوں کی حمایت کرنے اور ایران سے قریبی تعلقات کے الزام کے تحت جون 2017 میں قطر کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے۔ ان ممالک نے قطر کے ساتھ فضائی حدود، زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کردی تھیں۔


ان اقدامات کے جواب میں قطر نے اپنے ہمسایہ ممالک پر الزام لگایا تھا کہ وہ اس کی خود مختاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
بظاہر تازہ پیش رفت امریکی ثالثی میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والے ان اقدامات کا تسلسل ہے جن کے تحت متعدد ممالک نے اسرائیل کو بھی تسلیم کر رکھا ہے اور اس اتحاد کا مقصد ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 06, 2021 12:03 AM IST