ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گردبرینٹن ٹرینٹ کاہوگادماغی ٹیسٹ،کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ نے دیاحکم

دوباہ 14جون کوعدالت میں برینٹن ٹرینٹ

  • Share this:
دہشت گردبرینٹن ٹرینٹ کاہوگادماغی ٹیسٹ،کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ نے دیاحکم
دوباہ 14جون کوعدالت میں برینٹن ٹرینٹ

کرائسٹ چرچ کی مقامی عدالت نے مساجد میں 50 سے زائد مسلمانوں کو شہید کرنے والے سفید فام آسٹریلیائی دہشت گرد برینٹن ٹرینٹ کے دماغی ٹیسٹ کا حکم دے دیا۔ آج جمعہ کو دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو 50 لوگوں کے قتل کے الزام میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔برینٹن گرے رنگ کے جیل کے کپڑوں میں ملبوس تھااور اسے ہتھکڑی بھی لگی ہوئی تھی۔


برینٹن ٹیرنٹ کی طرف سے دو وکلا شین ٹیٹ اور جوناتھن ہڈسن پیش ہوئے۔ برینٹن کے کیس کی عدالت میں یہ دوسری بارحاضری تھی جو سکیورٹی خدشے کی وجہ سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔کرائسٹ چرچ کی ہائی کورٹ عدالت کے جج کیمرون مینڈر نے کہا کہ اس سے پہلے برینٹن ٹیرنٹ کا کیس باقاعدہ سماعت کے لیے شروع کیاجائے اس بات کی تسلی کرلی جائے کہ وہ دماغی طورپردرست ہے اور اس کے کیس کی شنوائی کی جاسکتی ہے۔اس آرڈر کے ساتھ جج نے برینٹن کو دوبارہ 14جون کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا۔


دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو50افراد کے قتل اور39 کے اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر89 الزامات کاسامنا ہے۔برینٹن ٹیرنٹ نے 15 مارچ کو دو مساجد میں فائرنگ کی تھی جس میں 50 افراد شہید اور متعد زخمی ہوئے تھے


terrant_nw
First published: Apr 05, 2019 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading