Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    بریگزٹ کا اثر ، پاؤنڈ 31 سال کی کم ترین سطح پر، اسٹاک بازاروں پر بھی منفی اثر، سونے کی قیمت میں اچھال

    لندن : برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں برطانوی عوام کے فیصلے کے بعد بین اقوامی مارکیٹ میں پاؤنڈ نمایاں کمی کے بعد 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

    • UNI
    • Last Updated: Jun 24, 2016 04:26 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    بریگزٹ کا اثر ، پاؤنڈ 31 سال کی کم ترین سطح پر، اسٹاک بازاروں پر بھی منفی اثر، سونے کی قیمت میں اچھال
    لندن : برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں برطانوی عوام کے فیصلے کے بعد بین اقوامی مارکیٹ میں پاؤنڈ نمایاں کمی کے بعد 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

    لندن : برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں برطانوی عوام کے فیصلے کے بعد بین اقوامی مارکیٹ میں پاؤنڈ نمایاں کمی کے بعد 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ایشیائی اسٹاک بازاروں پر بھی اس کا اثر پڑا ہے جہاں شدید مندی دیکھی گئی۔ چینی اسٹاک مارکیٹ میں 1.91 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جاپان میں 7 فیصد  اور آسٹریلیا میں انڈیکس 3.3 فیصد تک گرگیا۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں بھی 4.5 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

    دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے اور ریفرنڈم ختم ہوتے ہی اس کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    ریفرنڈم کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد شروع میں تو ڈالر کے مقابلے پر پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ، لیکن ابتدائی نتائج نکلنے شروع ہوتے ہی منظر نامہ بدلا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے 10 فیصد تک کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں پاونڈ 1.33 ڈالر پر آ گیا جو 1985 کے بعد سے پاؤنڈ کی کم ترین سطح ہے۔

    First published: Jun 24, 2016 04:26 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading