اپنا ضلع منتخب کریں۔

    برکس ممالک نے پاکستان میں پل رہی جیش - لشکر جیسی دہشت گرد تنظیموں کی شدید مذمت کی

    پانچ ممالک کے لیڈروں کی اجتماعی تصویر لئے جانے کے ساتھ ہی یہاں برکس چوٹی کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔

    پانچ ممالک کے لیڈروں کی اجتماعی تصویر لئے جانے کے ساتھ ہی یہاں برکس چوٹی کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔

    پانچ ممالک کے لیڈروں کی اجتماعی تصویر لئے جانے کے ساتھ ہی یہاں برکس چوٹی کانفرنس شروع ہوگئی ہے ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      بیجنگ : چین کے شیامین ریاست میں پیر کو نویں برکس (برازیل ، روس ، ہندوستاھن ، چین اور جنوبی افریقہ ) کانفرنس کی شروعات ہوگئی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی اس میں شرکت کررہے ہیں ۔ کانفرنس کے اعلامیہ میں برکس ممالک نے عالمی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
      برکس میں شامل پانچوں ممالک کے لیڈروں نے علاقہ میں طالبان ، القاعدہ اور اس سے وابستہ تنظیموں کے ذریعہ پھیلائی جارہی دہشت گرد پر تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی پاکستان حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں لکھا ہے کہ ہم دنیا بھر میں ہورہے دہشت گردانہ واقعات، خواہ وہ کوئی بھی کررہا ہو ، اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے ۔
      اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی چین کے صدر شی جنگ پنگ نے پوری گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملائے ۔ برکس کی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امن اور ترقی کیلئے تعاون ضروری ہے ۔ متحد رہنے پر ہی امن اور ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نوجوان ہونا ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ ہندوستان نے کالے دھن کے خلاف جنگ چھیڑی ہے ۔ غربت سے لڑنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے ۔ ہم صحت ، تعلیم اور سووچھتا کا ہدف لے کر چل رہے ہیں ۔
      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ برکس میں پانچوں ممالک برابر ہیں ۔ برکس بینک نے قرض دینا شروع کردیا ہے ، اس سے پانچ رکن ممالک کو فائدہ ہوگا ۔ چین کے صدر نے چوٹی کانفرنس شروع ہونے سے قبل برازیل ، روس اور جنوبی افریقہ کے لیڈروں کا استقبال کیا ۔ نویں برکس چوٹی کانفرنس چین کے بندرگاہ شہر شیامن کے کنویشن سینٹر میں ہورہی ہے اور یہاں مودی پہنچنے والے تیسرے لیڈر تھے ۔ ان کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوتن یہاں پہنچے ۔
      وزیر اعظم مودی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گوا چوٹی کانفرنس سے نکلے راستے پر آگے بڑھنے کیلئے اس میٹنگ میں کچھ مثبت بات چیت ہوگی اور بہتر نتیجے آئیں گے ۔ میٹنگ سے الگ وزیر اعظم مودی اور روس کے صدر کے درمیان دو طرفہ بات چیت بھی ہوگی ۔ برازیل کے ساتھ بھی آج دوطرفہ بات چیت ہونے والی ہے ۔
      First published: