شادی کے لباس میں فٹ بال کھیلتی نظر آئیں یہاں کی خواتین ، دیکھ کر لوگ رہ گئے حیران
فوٹو : ویڈیو فوٹیج
فٹ بال عالمی کپ روس میں جاری ہے ، جس کا جنون پوری دنیا پر سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ یہ جنون صرف مردوں میں ہی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے بلکہ خواتین میں کافی دلچسپی نظر آرہی ہے ۔
فٹ بال عالمی کپ روس میں جاری ہے ، جس کا جنون پوری دنیا پر سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ یہ جنون صرف مردوں میں ہی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے بلکہ خواتین میں کافی دلچسپی نظر آرہی ہے ۔ اس سلسلہ میں روس کے شہر قازان میں ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے ۔
روس کے شہر قازان میں شادی کے جوڑے میں خواتین ایک دوستانہ فٹ بال میچ کھیلتی ہوئی نظر آئیں ۔ خیال رہے کہ قازان شہر عالمی کپ کے سلسلے میں فٹبال میچوں کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔
سفید لباس اور کھیل کے جوتے پہنی ہوئی خواتین دو ٹیموں میںقسم ہوکر میچ کھیلا ۔ ہر ٹیم 5 خواتین شامل تھیں ۔ روسی خواتین میچ کے دوران اپنے طویل لباسوں کو تھام کر کھیلتی ہوئی نطر آئیں ۔ جیتنے والی ٹیم کو پھولوں سے بنا ہوا ایک کپ بھی دیا گیا ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔