உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم نوجوان سے شادی کے لئے 5000 سے زیادہ لڑکیوں نے بھیجا پرپوزل، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

    مسلم نوجوان سے شادی کے لئے 5000 سے زیادہ لڑکیوں نے بھیجا پرپوزل

    مسلم نوجوان سے شادی کے لئے 5000 سے زیادہ لڑکیوں نے بھیجا پرپوزل

    Muhammad Malik Muslim Dating App: دلہن تلاش کرنے کے لئے برطانیہ کی سڑکوں پر لگائے گئے بل بورڈ میں محمد ملک نے اپنا فوٹو بھی لگایا تھا۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر #FindMalikAWife کی بھی خوب تشہیر کروائی۔ کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ محمود ملک کی شادی کے لئے سڑکوں پر بل بورڈ لگانے جیسا آئیڈیا صرف Muzmatch ایپ کو سب کے سامنے لانے کے لئے تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: برطانیہ کے رہنے والے محمد ملک (Muhammad Malik) نے ارینج میریج (Arranged Marriage) سے بچنے کے لئے ایک انوکھا طریقہ سوچا اور اسی لئے انہوں نے دلہن تلاش کرنے کے مقصد سے ملک کی سڑکوں پر بل بورڈ لگوا دیئے، جس میں یہ لکھا تھا کہ وہ شادی کے لئے لڑکی کی تلاش کر رہے ہیں۔ پھر کیا تھا! 29 سال کے محمد ملک سے شادی کرنے کے لئے 5000 سے زیادہ لڑکیوں نے ان سے رابطہ کیا۔

      حالانکہ اس خبر کے سرخیوں میں آنے کے بعد ایک اور بات سامنے آٗی کہ محمد ملک نے یہ سب کچھ ایک ڈیٹنگ ایپ کی تشہیر کے لئے کیا تھا۔ انہوں نے اب ٹوئٹر پر بھی لکھا ہے کہ مسلم ڈیٹنگ ایپ Muzmatch پر لوگ انہیں تلاش کرسکتے ہیں۔ اس درمیان کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ محمد ملک کا شادی کے لئے سڑکوں پر بل بورڈ لگانے جیسا آئیڈیا صرف Muzmatch ایپ کو سب کے سامنے لانے کے لئے تھا۔

      دلہن تلاش کرنے کے لئے محمد ملک نے بنوائی ویب سائٹ

      دلہن تلاش کرنے کے لئے برطانیہ کی سڑکوں پر لگائے گئے بل بورڈ میں محمد ملک نے اپنی تصویر بھی لگائی تھی۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے مائیکروبلاگننگ ویب سائٹ پر #FindMalikAWife کی بھی خوب تشہیر کروائی۔ محمد ملک یہیں نہیں رکے، انہوں نے  findMALIKswife.com نام سے ایک ویب سائٹ بھی بنوا ڈالی۔ ڈیلی اسٹار پر شائع خبر کے مطابق، لندن میں رہنے والے محمد ملک نے دلہن تلاش کرنے کے لئے برمنگھم، لندن سمیت کئی مقامات پر شادی کا انوکھا بورڈ لگوایا تھا۔ اس بورڈ میں لکھا تھا کہ مجھے ارینج میریج سے بچاو‘۔



      صارفین نے دیئے یہ ردعمل

      بعد میں ٹوئٹر پر کچھ لوگوں نے پوچھا کہ کیا حقیقت میں محمد ملک سنگل (اکیلے) ہیں؟ ایسا انہوں نے اس لئے پوچھا کیونکہ جس ویڈیو کیمپین میں انہیں دکھایا گیا ہے، اس میں ان کے نزدیک ہی ایک خاتون بیٹھی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ دوسری طرف، کچھ صارف نے لکھا ہے کہ محمد ملک کا صرف استعمال کیا گیا ہے اور ان کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: