ہوم » نیوز » عالمی منظر

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال

رائل فیملی کے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ فلپ کی اچانک موت آج (9اپریل کی) صبح کو ونڈسر محل میں ہوئی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید اعلانات بعد میں کیے جائیں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 09, 2021 05:32 PM IST
  • Share this:
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کا 99 برس کی عمر میں انتقال

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہرشہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شاہی خاندان نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی ۔ شہزادہ فلپ برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک رائل کونسورٹ کے عہدے پر رہنے والے شہزادہ تھے ۔ شہزادہ فلپ کی موت کا اعلان شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹویٹ میں کیا گیا ۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزاد فلپ، ڈیوک آف ایڈن برگ اب نہیں رہے ۔


رائل فیملی کے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ فلپ کی اچانک موت آج (9اپریل کی) صبح کو ونڈسر محل میں ہوئی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید اعلانات بعد میں کیے جائیں گے ۔



بتادیں کہ فروری مہینے میں پرنس فلپ کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ یہاں ان کا انفیکشن اور ہارٹ سے متعلق امراض کا علاج کیا گیا ۔ بعد میں مارچ کے مہینے میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر فلپ کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی تھی ۔ پرنس فلپ کے چار بچے ، آٹھ پوتے اور پانچ پڑپوتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 05:32 PM IST