ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں آئی ایس کے حملے کی دی وارننگ

برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے حملے کی وارننگ دی ہے۔ برطانیہ نے یہ وارننگ جنوبی افریقہ میں اس کے دو شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد دی ہے۔حالانکہ جنوبی افریقہ نے اس واقعہ کے پیچھے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کا کوئی بھی ثبوت ملنے سے انکار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 23, 2018 10:48 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں آئی ایس کے حملے کی دی وارننگ
برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں آئی ایس کے حملے کی وارننگ دی

جوہانسبرگ۔ برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس ) کے حملے کی وارننگ دی ہے۔ برطانیہ نے یہ وارننگ جنوبی افریقہ میں اس کے دو شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد دی ہے۔حالانکہ جنوبی افریقہ نے اس واقعہ کے پیچھے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کا کوئی بھی ثبوت ملنے سے انکار کیا ہے۔


برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر آئی ایس کے حملے کی وارننگ جاری کی ہے۔ رائٹر ایجنسی کو کئے گئے ای میل میں وزارت خارجہ نے کہاکہ ہم نے حالیہ واقعات کے بعد اپنی سفر سے متعلق صلاح میں اصلاح کی ہے۔


یرغمال بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے ہماری سفر سے متعلق صلاح میں کہا گیا ہے کہ ہمارا اندازہ ہے کہ دہشت گرد جنوبی افریقہ میں حملے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے جنوبی افریقہ میں اس یرغمال واقعہ سے وابستہ دیگر کوئی اطلاع شےئر نہیں کی ہے۔


جنوبی افریقہ کی پولیس نے کہاکہ وہ 12فروری کو ہوئے اس یرغمال معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔ پولیس ترجمان لیوڈ راماوہا نے کہاکہ برطانیہ کے جوڑے کو یرغمال بنانے کے معاملہ میں دو مشتبہ افراد کو کیا گیا ہے۔برطانیہ کے جوڑے کو افریقہ کے کواجولو ۔نٹال صوبہ کے ایک چھوٹے سے قصبہ سے اغوا کیا گیا تھا۔ یہ جوڑا 70کی دہائی میں جنوبی افریقہ میں آکر آباد ہوگیا تھا اور ان کے پاس برطانیہ اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک کی شہریت ہے۔ معاملہ میں ہماری جانچ جاری ہے۔
First published: Feb 23, 2018 10:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading